ETV Bharat / international

Imran Khan in jail جیل میں بند عمران خان سے قانونی ٹیم تک کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے: پی ٹی آئی

author img

By

Published : Aug 6, 2023, 10:21 PM IST

سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ ہماری قانونی ٹیم کو عدالتی کاغذات پر دستخط کروانے تک کے لیے جیل میں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا کے بعد عمران خان اس وقت اٹک جیل میں بند ہیں۔

Pakistan ex PM Lawyer Says Not Allowed To Meet Imran Khan in jail
جیل میں بند عمران خان سے قانونی ٹیم تک کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے: پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی نے اتوار کے روز الزام لگایا ہے کہ جیل کے حکام سابق وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم کو ان سے عدالت سے متعلق ضروری دستاویزات پر دستخط کرانے کے لیے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ عمران خان اس وقت اٹک جیل میں بند ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز عمران خان کو توشہ خانہ کرپشن کیس میں اسلام آباد کی نچلی عدالت میں قصور وار پایا گیا جس کے بعد انھیں تین سال قید کی سزا سنائی گئی اور جیسے ہی یہ فیصلہ آیا اس کے دس منٹ بعد ہی عمران خان کو لاہور میں ان کے زمان پارک رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اسلام آباد سے لاہور میں تک کے سفر میں چار گھنٹے لگتے ہیں۔

اسی وجہ سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ آف اٹک جیل اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری، پنجاب کو اپیل کرنے کے باوجود قانونی ٹیم کو ضروری قانونی دستاویزات پر دستخط کروانے کے لیے بھی عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ گرفتاری نہیں بلکہ اغوا ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں، شاہ محمود قریشی، جو عمران خان ​​کی غیر موجودگی میں پی ٹی آئی کی قیادت کر رہے ہیں، نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر نکلیں لیکن اور پرامن مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ 'پرامن مظاہرہ ہمارا حق ہے لیکن کسی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ خان نے پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو میں بھی ایسا ہی پیغام دیا ہے جسے پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیا ہے لیکن اس دفعہ پی ٹی آئی حامیوں کا ردعمل اتنا پرجوش نہیں ہے ہے جیسا کہ 9 مئی کو ان کی گرفتاری کے دوران دیکھا گیا تھا۔

امریکہ نے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف مقدمات اندرونی معاملہ ہیں، تاہم ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دریں اثناء قریشی نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا تاکہ خان کی سزا سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ ملاقات میں توشہ خانہ کیس میں عدالتی فیصلے اور خان کی گرفتاری پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کی رہائی کے لیے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ کمیٹی نے سابق وزیراعظم کی سزا کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری جانبدارانہ اور ناقص عدالتی فیصلے کا نتیجہ ہے۔ کمیٹی نے ملک گیر پرامن احتجاج کی اپیل بھی کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری اپیلز پر تعطیلات اور دیگر پروگراموں کو مدنظر رکھتے ہوئے سماعت کو ترجیحی بنیادوں پر طے کیا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پورے ملک نے متعصب جج کے غلط فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ عمران کو پھنسانے کا پورا منصوبہ پہلے سے تیار کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری اشتیاق احمد خان، نائب صدر رابعہ باجوہ اور فنانس سیکرٹری محمد شاہ رخ وڑائچ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو اپنے دفاع کے حق سے محروم رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی تشویشناک ہے کہ حکمران اتحاد کے سیاسی رہنما طاقت کا استعمال کر رہے ہیں، لیکن انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ کل انہیں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.