ETV Bharat / international

Lebanon President Election لبنان میں صدر کا انتخاب ساتویں مرتبہ ناکام

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 5:09 PM IST

Lebanon MPs fails for 7th time to elect new president
لبنان میں صدر کا انتخاب ساتویں مرتبہ ناکام

لبنان کے صدرارتی انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے لبنان کی پارلیمنٹ ساتویں مرتبہ صدر کا انتخاب کرنے میں ناکم رہی۔ سابق صدر میشال عون کی میعاد رواں برس 31 اکتوبر کو ہی ختم ہوگئی تھی۔ Lebanon President Election

بیروت: لبنان کی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز ساتویں مرتبہ قومی صدر کے انتخاب کی کوشش ناکام ہوگئی۔ 128 رکنی پارلیمنٹ میں پہلے اجلاس کے دوران 110 ارکان نے شرکت کی تاہم کوئی بھی امیدوار دو تہائی اکثریت حاصل نہ کرسکا جبکہ کورم کی کمی کے باعث دوسرا اجلاس منعقد نہیں ہوسکا۔ قابل ذکر ہے کہ لبنان کے سابق صدر میشل عون کی مدت کار رواں برس 31 اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی۔Lebanon President Election

پہلے اجلاس کے دوران مشیل معواد کو 42 ووٹ، اسام خلیفہ کو 6 اور زیاد بارود کو 2 ووٹ ملے، 60 ووٹوں کو منسوخ کردیا گیا۔ اس طرح لبنان کے آئین کی رو سے کوئی بھی صدارتی امیدوار درکار اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں رہا ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نبی بیری نے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ نئے صدر کے انتخاب کا آٹھواں اجلاس یکم دسمبر کو ہوگا۔ نئے صدر کے انتخاب کے لیے لبنانی پارلیمنٹ نے اپنا پہلا اجلاس 29 ستمبر کو منعقد کیا تھا اور اس کے بعد کے اجلاس میں کسی بھی امیدوار کو خاطر خواہ ووٹ حاصل نہیں ہوئے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.