ETV Bharat / international

Jeddah Summit: جدہ سربراہی اجلاس میں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 7:39 PM IST

Jeddah Summit
جدہ سربراہی اجلاس

امریکی صدر جو بائیڈن بھی جدہ سربراہی اجلاس Jeddah Summit میں شرکت کی اور ان کی موجودگی مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کی حکمت عملی اور خطے کے ساتھ امریکی تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔

ریاض: سلامتی اور ترقی پر عرب ریاستوں کے جدہ سربراہی اجلاس Jeddah Summit میں شریک عالمی رہنماؤں نے ایک خوشحال اور پرامن خطہ کے لیے اپنے مشترکہ وژن کی تصدیق کی سربراہی اجلاس میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک اردن، مصر، عراق اور امریکا کے سربراہان نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد ایک مشترکہ بیان میں، انہوں نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔

جدہ سربراہی اجلاس میں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا

جدہ میں منعقدہ ’سلامتی اور ترقی سربراہ اجلاس‘ میں شریک رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کے خطے کی سلامتی اور استحکام کی ضمانت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور ان تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے جن کا مقصد علاقائی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے یہاں موجود تھے اور ان کی موجودگی مشرق وسطیٰ کے لیے ان کی حکمت عملی اور خطے کے ساتھ امریکی تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔

سعودی عرب کی میزبانی میں ساحلی شہر میں امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور تین عرب ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں جاری کیا گیا ہے۔اس میں جی سی سی رہنماؤں نے امریکا کے ساتھ تاریخی شراکت داری پر روشنی ڈالی اور تمام شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے سابقہ سربراہ اجلاسوں کی کامیابیوں کی بنیاد پر آگے بڑھنے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

Jeddah SummitJeddah Summit: Leaders vow for security, stability in Middle East
جدہ سربراہی اجلاسجدہ سربراہی اجلاس میں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا

یہ بھی پڑھیں:

US President in Saudi Arabia: امریکی صدر جو بائیڈن کی سعودی ولی عہد سے جدہ میں دو طرفہ ملاقات

Joe Biden Meets with Palestinian President: امریکی صدر جو بائیڈن کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

US Israel Joint Declaration: ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے لیے مشترکہ اعلامیے پر دستخط

مشترکہ بیان میں خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے، تعاون کرنے، مل کر ترقی کرنے، بیرونی خطرات سے مل کر نمٹنے، اچھے پڑوسیوں کے طور پر رہنے، ایک دوسرے کا احترام کرنے، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ضابطوں پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت کے لیے تمام ضروری اقدامات اپنائے جانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ صدر بائیڈن نے مشرق وسطیٰ میں منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے حصول کے لیے امریکی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اجلاس میں شریک رہنماؤں نے خطے میں ڈرونز، میزائلوں اور دہشت گرد ملیشیاؤں اور مسلح گروہوں کے اسلحہ سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی صلاحیتوں کومضبوط بنانے،باہمی تعاون بڑھانے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.