ETV Bharat / international

Israeli Aircraft Hit Gaza اسرائیل نے راکٹ داغنے کے جواب میں غزہ پر کیے فضائی حملے

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 11:15 AM IST

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ 'جنوبی اسرائیل میں تین راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی میں فضائی حملے کیے گئے۔ Israel Palestine Conflict

اسرائیل نے راکٹ داغنے کے جواب میں غزہ پر کیے فضائی حملے
اسرائیل نے راکٹ داغنے کے جواب میں غزہ پر کیے فضائی حملے

غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں نے ساحلی علاقے سے مبینہ راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ پٹی میں شدت پسندوں پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے ہیں۔ فلسطینی عینی شاہدین نے ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی ڈرونز اور جنگی طیاروں کی فضا میں گونج سنائی دی اور اتوار کے روز جنوبی غزہ پٹی کے شہروں خان یونس اور رفح کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ ان حملوں کے دوران کوئی زخمی نہیں ہوا، جن میں بنیادی طور پر اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور فلسطینی اسلامی جہاد ( پی آئی جے) کو نشانہ بنایا گیا۔ Israeli fighter jets hit Gaza

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ فضائی حملے جنوبی اسرائیل میں تین راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے ردعمل تھے۔ کسی گروپ نے راکٹ فائر کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مبینہ فضائی حملوں کے دوران حماس کے زیر اقتدار ساحلی علاقے میں شدت پسندوں نے غزہ پٹی کی سرحدوں کے قریب جنوبی اسرائیلی کمیونٹیز پر کم از کم پانچ راکٹ فائر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Attacks اسرائیلی حملوں کے بعد بے گھر خاندان قبرستانوں میں پناہ لینے پر مجبور

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.