ETV Bharat / international

اسرائیل پر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بڑھا دباؤ، غزہ پر حملوں میں تیزی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 17, 2023, 9:42 PM IST

Israel Strikes Gaza As Pressure Increased To Secure Release Of More Hostages
اسرائیل پر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بڑھا دباؤ، غزہ پر حملوں میں تیزی

Israel Strikes Gaza وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ہفتے کے روز یرغمالیوں کے رشتہ داروں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران انھوں نے غزہ میں فوج کی طرف سے تین اسیروں کی ہلاکت کے اعتراف کے بعد اب دیگر یرغمالیوں کی آزادی کے لیے فوری معاہدے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تل ابیب اسرائیل میں 7 اکتوبر کے حملوں کے دو ماہ گزرنے کے بعد بھی خطے میں یرغمالیوں کی رہائی یقینی نہ ہونے کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان اتوار کو غزہ پٹی پر تازہ حملے کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کو ہفتے کے روز یرغمالیوں کے رشتہ داروں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے غزہ میں فوج کی جانب سے غلطی سے تین یرغمالیوں کی ہلاکت کے اعتراف کے بعد ان کی آزادی کے لیے فوری معاہدے کا مطالبہ کیا۔ یرغمال بنائے گئے ہیم پیری کی بیٹی نوم پیری نے احتجاج میں کہا کہ ہمیں ذہن میں رکھیں اور اب مذاکرات کے لیے ایک منصوبہ بنائیں۔

دریں اثنا، نتن یاہو نے ہفتے کے روز اپنی جنگی کوششوں کو دوگنا کر تے ہوئے صحافیوں کو تین یرغمالیوں کی ہلاکت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’’اس نے میرا دل توڑ دیا۔ اس نے پورے ملک کے دلوں کو توڑ دیا۔ گہرے دکھ کے ساتھ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یرغمالیوں کی واپسی اور دشمنوں پر فتح حاصل کرنے کے لیے فوجی دباؤ ضروری ہے۔

اتوار کو غزہ کی وزارت صحت کے مطابق وسطی شہر دیر البلاح پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین نے غزہ پٹی کے دوسرے شہر خان یونس کے مشرق میں واقع جنوبی میونسپلٹی بنی سہیلہ پر اسرائیلی فضائی اور توپ خانے کے حملوں کی بھی اطلاع دی۔

اس سے قبل ہفتے کے روز، قطر نے ایک بیان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی تجدید کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی تصدیق کی تھی۔ لیکن حماس نے ٹیلی گرام پر کہا کہ جب تک کہ ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت مکمل طور پر بند نہیں ہو جاتی تب تک قیدیوں کے تبادلے کے لیے کسی بھی مذاکرات کے خلاف ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ہفتے کی تاخیر شب کہا کہ واشنگٹن کے وہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کرنے کے لیے اسرائیل، بحرین اور قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.