ETV Bharat / international

یہودی مصنف کو غزہ پر اسرائیلی کارروائی کو جرمنی کے ہولوکاسٹ سے تعبیر کرنا مہنگا پڑ گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 10:50 AM IST

Author receives German prize in scaled-down format
Author receives German prize in scaled-down format

Gessen critical of Israel's treatment of Palestinians روسی نژاد امریکی مصنف ماشا گیسن کو ایک مضمون میں فلسطینیوں کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا۔ انھیں جرمن ادبی انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ لیکن فلسطین کی حمایت میں مضمون کے بعد انعامی تقریب کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی اور تقریب کو مختصر کر دیا گیا۔

برلن: روسی نژاد امریکی مصنف ماشا گیسن کو جمعہ کے روز جرمنی کے شہر بریمن کے سٹی ہال میں سیاسی فکر کے لیے ہننا ارینڈ پرائز ملنا تھا۔ لیکن جب گیسن کا نیویارک ٹائمس میں فلسطین کی حمایت میں ایک مضمون شائع ہوا توایوارڈ تقریب کو اسپانسر کرنے والی تنظیم، ہینرک بول فاؤنڈیشن، اور بریمن شہر کی سینیٹ نے تقریب سے دستبرداری اختیار کر لی۔ جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق، پھر یہ تقریب ہفتے کے روز ایک چھوٹے سے کمرے میں مختلف جگہ پر منعقد کی گئی، جس میں تقریباً 50 مہمان ہی مدعو کیے گیے۔ یہاں پولیس سکیورٹی بھی تھی۔ چونکہ جرمنی کے عوام کا ایک بڑا طبقہ اسرائیل حامی تسلیم کیا جاتا ہے، اس لیے وہ اسرائیل پر ماشا گیسن کی تنقید کو برداشت نہیں کر پائے۔

ماشا گیسن کو ایوارڈ دینے کے لیے منعقدہ مختصر تقریب
ماشا گیسن کو ایوارڈ دینے کے لیے منعقدہ مختصر تقریب
روسی نژاد امریکی مصنف ماشا گیسن ایوارڈ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے
روسی نژاد امریکی مصنف ماشا گیسن ایوارڈ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے
  • ماشا گیسن نے مضمون میں کیا لکھا تھا:

روسی نژاد امریکی مصنف ماشا گیسن سوویت یونین میں یہودیوں میں پیدا ہوے۔ یہودی ہونے کے باوجود ، وہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے مخالف رہے ہیں۔ ماشا گیسن نے نیویارک ٹائمس میں ایک مضمون لکھا تھا جس میں غزہ میں اسرائیلی کارروائی کو جرمن ہولوکاسٹ سے تعبیر کیا ہے۔ واضح رہے جرمنی میں ایڈولف ہٹلر کے ہولوکاسٹ میں 60 لاکھ یہودیوں کا قتل کیا گیا تھا۔ گیسن کے مضمون کا عنوان ہے، "ہولوکاسٹ کے سائے میں"،۔ اس میں مصنف نے جرمن ہولوکاسٹ کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے، یہ دلیل دی ہے کہ جرمنی آج اسرائیل پر آزادانہ اور کھلی بحث کو روک رہا ہے۔ گیسن نے فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے سلوک پر بھی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ، غزہ، نازی جرمنی کے زیر قبضہ مشرقی یورپی ملک میں یہودی بستی کی طرح ہے"۔

روسی نژاد امریکی مصنف ماشا گیسن
روسی نژاد امریکی مصنف ماشا گیسن

یہ بھی پڑھیں:صہیونیت مخالف یہودیوں کا اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.