ETV Bharat / international

Karim Benzema on Palestine فلسطین کی حمایت پر فرانسیسی حکومت کریم بینزیما کے پیچھے پڑ گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 7:46 AM IST

Karim Benzema on Palestine
Karim Benzema on Palestine

فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے پر ڈچ فٹبالر انور الغازی کو جرمنی کے فٹبال کلب نے معطل کردیا تھا۔ اب تازہ معاملہ فرانس سے آیا ہے، جہاں فلسطین کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر فرانسیسی حکومت نے اپنے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ Former Ballon d'Or winner and former Real Madrid forward

فرانس: فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینین نے ایک انٹرویو میں الزام لگایا کہ لیجنڈ فٹبالر کریم بینزیما کا تعلق اخوان المسلمون سے ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے کریم بینزیما پر یہ الزامات اس لئے لگائے ہیں کیونکہ بیلن ڈی اور کے سابق فاتح اور ریال میڈرڈ کے سابق فارورڈ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پیغام پوسٹ کیا ہے۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کریم بینزیما نے لکھا کہ ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کیلئے ہیں جو ایک بار پھر ناانصاف بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔

  • Toutes nos prières pour les habitants de Gaza victimes une fois de plus de ces bombardements injustes qui n’épargnent ni femmes ni enfants.

    — Karim Benzema (@Benzema) October 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینین CNews چینل کو انٹرویو دے رہے تھے جس میں انھوں نے کریم بینزیما پر الزام لگایا کہ بینزیما کا "اخوان المسلمون کے ساتھ بدنام زمانہ تعلق ہے"۔ ایک اور فرانسیسی سینیٹر نے فلسطین کی حمایت کرنے پر کریم بینزیما سے فرانسیسی شہریت اور بیلن ڈی اور ایوارڈ واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔

کریم بینزیما کے وکیل نے فرانس کے وزیر داخلہ پر جوابی حملہ کیا ہے۔ کریم بینزیما کے وکیل نے کہا کہ "یہ الزامات جھوٹے ہیں! کریم بینزیما کا اس تنظیم کے ساتھ کبھی بھی معمولی تعلق نہیں رہا ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ بینزیما "فطری ہمدردی" کا اظہار کر رہے تھے "جسے آج بہت سے لوگ غزہ میں ہونے والے جنگی جرائم کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ بیلن ڈی اور کے سابق فاتح کریم بینزیما فرانس کے وزیر داخلہ دارمنین کے خلاف شکایت درج کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنے پرڈچ فٹبالر الغازی معطل

واضح رہے کہ کریم بینزیما نے سال 2022کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتا تھا وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں فرانسیسی کھلاڑی ہیں ،فرانس کی جانب سے آخری بار 1998 میں زین الدین زیدان نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے، اس میں دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کے لیے ووٹ کرتے ہیں۔ میسی نے سب سے زیادہ 7 مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتا ہے۔ جبکہ رونالڈو نے یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.