ETV Bharat / international

floods in Pakistan پاکستان میں سیلاب کے باعث جی ڈی پی میں کمی کا اندازہ

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 7:38 PM IST

Updated : Sep 10, 2022, 7:50 PM IST

Economic impact of floods in Pakistan
پاکستان میں سیلاب کے باعث جی ڈی پی میں کمی کا اندازہ

پاکستان میں تباہ کن مانسون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سبب پاکستان کو مالی سال 2023-2022 کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا تخمیمہ 5 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد ہونے کا اندازہ ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہی ہے۔ floods in Pakistan

اسلام آباد: پاکستانی میڈیا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رپورٹ کیا کہ پاکستان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 396 تک پہنچ گئی ہے جب کہ زخمیوں کی کل تعداد 12 ہزار 700 سے زیادہ ہے۔ این ڈی ایم اے کی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ 6 ہزار 600 کلومیٹر سے زیادہ طویل سڑکوں اور 269 پلوں کو نقصان پہنچا۔floods in Pakistan

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال جو کہ نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کے چیئرمین بھی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے لیے مشترکہ بریفنگ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

این ایف آر سی سی کے کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کا کم از کم ایک تہائی حصہ ڈوب چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوگا۔این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کل 81 اضلاع (بلوچستان میں 32، سندھ میں 23 اور کے پی میں 17) آفت زدہ کے زمرے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: UN chief Arrives in Pakistan یو این سربراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان پہنچے

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2010 کے‘سپر فلڈ’ سے تقریباً 2 کروڑ افراد متاثر ہوئے تھے جبکہ موجودہ سیلاب کے اثرات نے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا جن میں سے 6 لاکھ سے زیادہ افراد امدادی کیمپوں میں مقیم ہیں۔تباہی سے نمٹنے کے لیے مؤثر انفراسٹرکچر کی کمی کے درمیان پہاڑی سیلاب ایک چیلنج ثابت ہوا جس کے نتیجے میں انسانی جانوں، بنیادی ڈھانچے، مویشیوں اور فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی نے احسن اقبال کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کو سیلاب، آئی ایم ایف فنڈز کی تاخیر سے منظوری اور اس کے نتیجے میں ابھرنے والی معاشی صورتحال تھے۔ روس-یوکرین جنگ جیسے مختلف بحرانوں کی وجہ سے جی ڈی پی کی شرح نمو میں دو فیصد کمی کی توقع ہے۔این ایف آر سی سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ سول حکومت، ملٹری اور این جی اوز بشمول اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے درمیان مربوط کوششیں عروج پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں میں امدادی کارروائیوں کے بارے میں ایک جائزہ سروے پیر تک شروع ہو جائے گا۔ (یو این آئی)

Last Updated :Sep 10, 2022, 7:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.