Anti India Graffiti on Temple کینیڈا کی مندر میں بھارت مخالف تصاویر، بھارت کا سخت اعتراض

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 5:58 PM IST

Anti India graffiti on Swaminarayan temple in Toronto, India raises issue with Canada

کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن نے ٹویٹ کیا کہ ہم ٹورنٹو میں بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر کی بھارت مخالف تصاویر کے ذریعہ بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کینیڈین حکام سے واقعے کی تحقیقات کرنے اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔Anti India Graffiti on Temple

ٹورنٹو: کینیڈا کے خالصتانی انتہا پسندوں کی جانب سے ٹورنٹو میں ایک ہندو مندر میں بھارت مخالف تصاویر بنا اس کی بے حرمتی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔بھارت نے اس حرکت پر سخت اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے اسے نفرت انگیز جرم قرار دیا اور کینیڈین حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ ٹورنٹو کے بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر میں یہ واقعہ کب پیش آیا یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔Anti India Graffiti on Temple

ٹورنٹو میں بھارتی ہائی کمیشن نے ٹویٹ کیا، "ہم ٹورنٹو میں بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر کی بھارت مخالف تصاویر کے ذریعہ بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔کینیڈین حکام سے واقعے کی تحقیقات کرنے اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔

ٹورنٹو میں بھارتی ہائی کمیشن کا ٹویٹ
ٹورنٹو میں بھارتی ہائی کمیشن کا ٹویٹ

ساتھ ہی کینیڈا کے ایم پی چندر آریہ نے ٹویٹر پر کہا کہ کینیڈا کے خالصتانی انتہا پسندوں کے ذریعہ ٹورنٹو میں بی اے پی ایس شری سوامی نارائن مندر کی بے حرمتی کے واقعہ کی سب کو مذمت کرنی چاہئے۔ یہ صرف ایک واقعہ نہیں ہے۔ کینیڈا میں ہندو مندروں کو حالیہ دنوں میں ایسے کئی نفرت انگیز جرائم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ان واقعات کے حوالے سے کینیڈا کے ہندوؤں کے خدشات جائز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Mass Stabbings In Canada کینیڈا کے 13 مقامات پر چاقو سے حملہ میں 10 افراد ہلاک

Ax Attack on Canadian Mosque: کینیڈا کی مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی، حملہ آور گرفتار

برامپٹن ساؤتھ کی ایم پی سونیا سدھو نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا، میں ٹورنٹو میں بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر کی بے حرمتی کے عمل سے بہت افسردہ ہوں۔ہم ایک کثیر الثقافتی اور کثیر العقیدہ کمیونٹی میں رہتے ہیں، جہاں ہر کوئی محفوظ محسوس کرنے کا مستحق ہے۔واقعے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے، تاکہ انہیں ان کے اعمال کی سزا مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.