Mass Stabbings In Canada کینیڈا کے 13 مقامات پر چاقو سے حملہ میں 10 افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 9:39 AM IST

ہلاک

ائل کینیڈین ماونٹیڈ پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر رہونڈا بلیک مور نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چاقو کے حملے جیمز سمتھ کری نیشن اور ساسکاٹون کے شمال مشرق میں واقع ویلڈن گاؤں کے متعدد مقامات پر ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ،”متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے، جن میں کم از کم 15 کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ Canada hunts suspects in stabbing spree that killed 10, wounded 15

کینیڈا میں تیرہ مقامات پر چاقو زنی کے واقعات کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے سسکیچوان صوبے میں تیرہ مقامات پر چاقو زنی کے واقعات رپورٹ ہوئے، چاقو سے حملوں کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔کینیڈا پولیس نے بتایا کہ دو مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ Canada hunts suspects in stabbing spree that killed 10, wounded 15

ائل کینیڈین ماونٹیڈ پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر رہونڈا بلیک مور نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چاقو کے حملے جیمز سمتھ کری نیشن اور ساسکاٹون کے شمال مشرق میں واقع ویلڈن گاؤں کے متعدد مقامات پر ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ،”متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے، جن میں کم از کم 15 کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حملہ آروں کی شناخت ڈیمین اور مائلس سینڈرسن کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں 30- اور 31 سالہ بتائی جارہی ہے۔

بلیک مور نے بتایا کہ پورے علاقے میں شاہراہوں اور سڑکوں پر متعدد چیک پوائنٹ قائم کردیے گئے ہیں اور مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے ”زیادہ سے زیادہ”پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ویلڈن کی رہائشی ڈیان شیر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس کا پڑوسی ایک شخص جو اپنے پوتے کے ساتھ رہتا تھا، مارا گیا ہے۔ ''میں بہت پریشان ہوں کیونکہ میں نے ایک اچھے پڑوسی کو کھو دیا۔”جیمز اسمتھ کری نیشن دراصل ایک قدیم کمیونٹی ہے، جس کے تقریباً 3400 افراد بنیادی طورپر زراعت، شکار اور ماہی گیری کا کام کرتے ہیں۔ ویلڈن ایک گاوں ہے جس کی آبادی تقریباً 200 افراد پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں:Firing In Pakistan پاکستان میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار کی موت

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے چاقو زنی کے اس بڑے پیمانے پر حملے کو ''خوفناک اور دل دہلا دینے والا”قرار دیتے ہوئے کہا ''میں ان لوگوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا اور ان لوگوں کے بارے میں جو زخمی ہوئے ہیں۔” جیمز اسمتھ کری نیشن جس کی آبادی 2500 ہے، نے مقامی ہنگامی حالت کا اعلان کیا، جب کہ صوبہ ساسکیچیوان کے بہت سے باشندوں کو جگہ جگہ پناہ دینے کی اپیل کی گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.