ETV Bharat / international

MEXICO BUS CRASH جنوبی میکسیکو میں بس کھائی میں گرنے سے 27 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 10:58 AM IST

دنیا بھر میں سڑک حادثات میں روزانہ سینکڑوں افراد ہلاک ہوتے ہیں اور یہ سڑک حادثات عموما لاپرواہی سے گاڑی چلانے، تیز رفتاری اور نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے باعث پیش آتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں ایک بس ہائی وے سے کھائی میں گرگئی جس سے کم از کم 27 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے جمعرات کو تصدیق کی کہ بس بدھ کو میکسیکو سٹی سے آرہی تھی۔ ریاستی حکومت کے سکریٹری جوز ڈی جیسس رومیرو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حادثہ بدھ کی صبح میگڈالینا پیناسکو میں پیش آیا، جب گاڑی سڑک سے پھسل کر 10 میٹر سے زیادہ گہری کھائی میں جاگری۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر29 ہو گئی ہے جبکہ 19 افراد زخمی ہیں۔ بیان کے مطابق مقامی حکام اور رہائشی دونوں موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بچانے اور لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کیا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ریاستی گورنر سالومن جارا نے ٹویٹر پر کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہوتے ہوئے انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت، متعدد زخمی

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سڑک حادثات میں روزانہ سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوتے ہیں اور یہ سڑک حادثات عموما لاپرواہی سے گاڑی چلانے، تیز رفتاری اور نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے باعث پیش آتے ہیں حالانکہ آئے دن عوام میں حادثات سے بچنے اور گاڑی چلانے سے متعلق شعور بیدار کیا جاتا ہے۔ ہائی ویز اور سڑکوں پر بھی جگہ جگہ سڑک حادثات سے بچنے کے لئے ہدایات لکھی جاتی ہے اور سائن بورڈز بھی لگائے جاتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.