ETV Bharat / international

Pakistan Floods پاکستان میں سیلاب سے مزید 54 افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 2:09 PM IST

پاکستان میں سیلاب سے مزید 54 افراد ہلاک
پاکستان میں سیلاب سے مزید 54 افراد ہلاک

پاکستان میں سیلاب کا قہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے اچانک آنے والے سیلاب میں کم از کم 54 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ Floods in Pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے اچانک آنے والے سیلاب میں کم از کم 54 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ منگل کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متعلقہ مختلف واقعات میں جان گنوانے والوں میں 18 بچے اور 10 خواتین بھی شامل ہیں۔ Pakistan flood total deaths

این ڈی ایم اے نے کہا کہ جون کے وسط سے مان سون کی بارش اور سیلاب سے پاکستان میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً 1481 ہو گئی ہے اور 12748 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1755281 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں تقریباً 908137 مویشی سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ Pakistan flood total injured

یہ بھی پڑھیں: UN Chief On Floods In Pakistan پاکستان کو بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت، گوئٹریس

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے کہا کہ 'پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوچکے ہیں۔ پاکستان کا ایک تہائی حصہ اس سیلاب سے نبرد آزما ہے۔ بحران کی اس گھڑی میں گوئٹرس نے 9 اور 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہاں گوئٹرس ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے پاکستان کو بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ وہ اس ملک کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر فوری مالی امداد کرے۔ Pakistan needs help

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.