ETV Bharat / international

Saudi Arabia’s tourism sector سعودی عرب میں سیاحوں کی تعداد میں 500 فیصد کا اضافہ

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 10:17 PM IST

سیاحوں کی تعداد
سیاحوں کی تعداد

وزارت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران 570 فیصد زیادہ 15.7 ارب ریال خرچ کیے جبکہ مقامی سیاحوں نے 31.5 فیصد زیادہ 22.7 ارب ریال خرچ کیے۔اس طرح غیر ملکی اور مقامی سیاحوں نے مملکت میں مجموعی طور پر 38.5 ارب ریال خرچ کیے۔ increase in the number of tourists in Saudi Arabia

ریاض، عودی عرب میں سیاحت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے، رواں سال سیاحوں کی تعداد میں 500 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران مملکت میں سیاحت پر 38.5 ارب ریال خرچ کیے گئے ہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ اس دوران غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھ کر 6.1 ملین تک پہنچ گئی ہے، غیر ملکی اور مقامی سیاحوں کی تعداد 46 ملین ہوچکی ہے۔وزارت کے مطابق سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی عرب آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں سالانہ بنیاد پر 575.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اس دوران 3.6 ملین غیر ملکی مملکت پہنچے جبکہ مقامی سیاحوں کی تعداد میں 42.3 فیصد اصافہ ہوا، ان کی تعداد 21.4 ملین ریکارڈ کی گئی ہے۔ increase in the number of tourists in Saudi Arabia

وزارت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران 570 فیصد زیادہ 15.7 ارب ریال خرچ کیے جبکہ مقامی سیاحوں نے 31.5 فیصد زیادہ 22.7 ارب ریال خرچ کیے۔اس طرح غیر ملکی اور مقامی سیاحوں نے مملکت میں مجموعی طور پر 38.5 ارب ریال خرچ کیے۔

وزارت کے مطابق مملکت میں سیاحت کے شعبے کے لیے مجموعی قومی پیداوار میں 10 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 100 ملین تک پہنچانے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:Saudi Arabia Denies Oil Hike Rumors سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.