ETV Bharat / international

Israeli Strikes on Syria: شام میں اسرائیل کا فضائی حملہ، دو شہری ہلاک

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 7:23 PM IST

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے وسطی علاقے میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس میں دو شہری ہلاک اور چھ فوجیوں سمیت سات دیگر زخمی ہوگئے۔

Two civilians killed on israeli missile attack in Syria
شام میں اسرائیل کا فضائی حملہ، دو شہری ہلاک اور سات زخمی

سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعاء نے رپورٹ کیا کہ بدھ کو وسطی شام میں فوجی مقامات پر اسرائیلی میزائل حملے (Israeli Strikes on Syria) کے دوران دو شہری ہلاک اور چھ فوجیوں سمیت سات دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری میڈیا نے ایک نامعلوم فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ جنگی طیاروں نے پڑوسی ملک لبنان کی فضائی حدود پر پرواز کرتے ہوئے میزائل داغے جن میں سے زیادہ تر کو شام کے فضائی دفاعی میزائلوں نے اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا اور یہ حملہ رات کے وقت تقریباً ڈیڑھ بجے کیا گیا۔

اسرائیل نے گزشتہ چند برسوں سے حکومت کے زیر کنٹرول شامی علاقے میں اہداف پر حملے کیے ہیں لیکن اس نے شاذ و نادر ہی ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تاہم، اس نے لبنان کے حزب اللہ گروپ جیسی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے اہداف پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حزب اللہ نے شام میں اپنے جنگجوؤں کو تعینات کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا دمشق پر میزائل حملہ، چھ جنگجو ہلاک: رپورٹ

حزب اللہ دہائیوں سے جاری خانہ جنگی میں شامی صدر بشار الاسد کی افواج کی جانب سے لڑ رہی ہے۔

آخری اسرائیلی حملہ 17 نومبر کو دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع علاقوں پر کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.