ETV Bharat / international

شام: دو کار بم دھماکوں میں بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 3:32 AM IST

شام کے شمال مغربی علاقے میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

two car bombs in northwest syria killed at least 13 people and 30 injured
شام میں دو کار بم دھماکوں میں بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

شام کے شمال مغربی شہر الحسکہ کے قصبے اعزاز میں دو کار بم دھماکے ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 13 افراد کے ہلاک اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

شام میں دو کار بم دھماکوں میں بچوں سمیت 13 افراد ہلاک


دوسری جانب اسی علاقے میں کردوں کے حامی سیریئن ڈیموکریٹک فورس کے اہلکاروں نے مقامی حکومت کے حامی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

two car bombs in northwest syria killed at least 13 people and 30 injured
شام میں دو کار بم دھماکوں میں بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی شام کے صنعتی ایریا عفرین میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔ جس کی ذمہ داری ترک حکومت نے کردوں کی انتہا پسند جماعت پر عائد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزدگی

two car bombs in northwest syria killed at least 13 people and 30 injured
شام میں دو کار بم دھماکوں میں بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

آج ہونے والے دونوں دھماکے بھی ترکی کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کے علاقے عفرین کو ترک فوج نے سنہ 2018 میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے ذریعے جنگجوؤں سے آزاد کرایا تھا۔ تاہم شہر کے کئی حصوں میں اس قسم کی کارروائیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.