ETV Bharat / international

Missiles Attack on US Consulate in Iraq: عراق میں امریکی قونصل خانے پر میزائل حملے، ایک شخص زخمی

author img

By

Published : Mar 13, 2022, 5:40 PM IST

Updated : Mar 13, 2022, 6:13 PM IST

عراق کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ عراقی شہر اربیل میں امریکی قونصل خانے پر مشرقی سرحد کے باہر سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بارہ میزائل داغے گئے Missiles Attack on US Consulate in Iraq۔

Multiple missiles target US consulate in Iraq
عراق میں امریکی قونصل خانے پر میزائل حملہ

بغداد: عراق کے اربیل میں امریکی سفارت خانہ کے قریب اتوار کے روز ہونے والے میزائل حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ یہ اطلاع وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی شہر اربیل میں امریکی قونصل خانے اور کردستان 24 ٹی وی چینل کے نزدیک عراق کی مشرقی سرحد کے باہر سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بارہ میزائل داغے گئے Missiles Attack on US Consulate in Iraq۔

اس حملے میں ایک شہری زخمی ہوا ہے اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرد سکیورٹی فورسز معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:

دریں اثنا عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے میڈیا آفس سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی اربیل میں میزائل حملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حملہ آوروں کا جواب دیا جائے گا۔ ابھی تک کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یو این آئی

Last Updated :Mar 13, 2022, 6:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.