ETV Bharat / international

Israeli Defense Minister on Iran: اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو ایران پرحملہ کی تیاری کا حکم

author img

By

Published : Dec 13, 2021, 10:32 PM IST

امریکہ کی جانب سے اشارہ ملنے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع Israeli Defense Minister بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فوج کو ایران پر حملہ Attack on Iran کی تیاری کا حکم دیا ہے۔ ایران کے بارے میں مزید سخت رویہ اپنانے کے لیے اسرائیل کی جانب سے جاری سفارت کاری کے دورہ کی ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی Military action against Iran کرنے کی متعدد دفعہ دھمکیاں دی جاتی رہی ہے۔

Israeli Defense Minister orders his army to prepare for an attack on Iran
اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو ایران پرحملہ کی تیاری کا حکم

اسرائیلی وزیر دفاع Israeli Defense Minister بینی گینٹز نے کہا کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں امریکہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج Israeli Defense Forces کو ایران کے خلاف حملہ Attack on Iran کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو حکم دیا گیا ہے وہ آپریشنل سطح پر ایرانی چیلنج کے لیے تیاری ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر مزید دباؤ بڑھائے۔

اسرائیل کے سینئر دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گینٹز نے امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو ایران پر حملے کی تاریخ سے آگاہ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے اس بیان سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران نے مسلم دنیا سے اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی

حسبِ ضرورت ایران کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے عالمی طاقتوں پر زور دے چکے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیں۔ نفتالی بینیٹ نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران، جوہری بلیک میل کو مذاکراتی حربے کے طور پر استعمال کرنے کوشش کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اتوار کے روز پہلے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کا تاریخی دورہ Israeli PM visit to UAE پر ہیں، جو کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے پس منظر میں علاقائی سفارت کاری کے ایک حصے کے طور پر ہے۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کو طویل عرصے سے ایران کے جوہری پروگرام پر مشترکہ تشویش رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.