ETV Bharat / international

Russia Ukraine Conflict: ترکی، روس یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 10:21 PM IST

ترکی کی جانب سے یوکرین روس امن مذاکرات کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کے نتیجے کی وجہ سے جنگ کے دوران یوکرین اور روس کے وزرائے خارجہ جمعرات یعنی 10 مارچ کو ترکی میں ملاقات پر رضامند ہو گئے ہیں۔ Russia Ukraine Conflict

Kuleba, Lavrov to meet in Turkey on March 10
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرینی وزیر خارجہ دیمیترو کولبیا

ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے پیر کو یوکرین اور روس کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ خطے میں امن کو برقرار رکھنے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ Russia Ukraine Conflict

چاوش اوغلو نے کہا، "ہم اس سہ فریقی میٹنگ کو 10 مارچ کو انطالیہ میں منعقد کریں گے۔ یہ میٹنگ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں ہوگی، جو 11 سے 13 مارچ تک چلے گی۔"

چاوش اوغلو نے کہا کہ یہ ملاقات ترک صدر رجب طیب اردوگان کے اقدامات اور ترکی کی 'سخت سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ یہ قدم امن اور استحکام کا باعث بنے گا۔"

انادولو ایجنسی نے وزیر کے حوالے سے بتایا کہ انقرہ دیرپا امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوگان سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں روس کا فوجی آپریشن اسی صورت میں معطل کیا جا سکتا ہے جب کیف فوجی کارروائیاں بند کرے اور ماسکو کے مطالبات تسلیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

Erdogan Talks to Putin: ترک صدر کی پوتن سے بات چیت، یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

مزید برآں، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ترک ہم منصب سے کہا ہے کہ وہ استنبول یا انقرہ میں پوتن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ترک صدارتی ترجمان اور مشیر ابراہیم قالن نے ہفتے کے روز کہا۔ Russia Ukraine War

ماسکو نے یوکرین کے الگ ہونے والے علاقوں، ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد جمہوریہ کے طور پر تسلیم کرنے تین روز بعد روسی افواج نے 24 فروری کو یوکرین میں فوجی کارروائیاں شروع کیں اور اس کے بعد یوکرین کو "غیر عسکری" اور "غیر فعال" کرنے کے لیے "خصوصی فوجی آپریشن" کا اعلان کیا۔

روس کے اس اقدام کے بعد مغربی ممالک نے روسی معیشت کو نشانہ بناتے ہوئے اس ملک پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اتوار کو کہا کہ 24 فروری کویوکرین میں روس کے حملے کے بعد سے وہاں 364 شہری مارے جا چکے ہیں۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی کے مطابق یوکرین سے 15 لاکھ سے زائد پناہ گزین 10 دنوں میں پڑوسی ممالک کو بھاگ چکے ہیں۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یورپ میں مہاجرین کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا بحران ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.