ETV Bharat / international

Beirut Blast Anniversary: لبنان: دھماکے کی برسی پر بیروت پورٹ پر مظاہرہ

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 3:10 PM IST

یہ تاریخ کے سب سے بڑے غیر ایٹمی دھماکوں میں سے ایک تھا، جس میں سینکڑوں ٹن امونیم نائیٹریٹ نے بڑی تباہی مچائی تھی۔

Beirut blast anniversary
Beirut blast anniversary

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک سال قبل ہوئے دھماکے کی برسی اور ایک سال بعد بھی انصاف نہ ملنے پر ہزاروں مظاہرین بیروت پورٹ پر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔

لبنان: دھماکے کی برسی پر بیروت پورٹ پر مظاہرہ

سرکاری ریکارڈ کے مطابق دھماکے میں کم از کم 214 افراد ہلاک، ہزاروں زخمی اور بہت سارے لوگ معذور ہوگئے تھے۔ دھماکے نے شہر کے پورے محلوں کو تباہ کر دیا تھا۔

یہ تاریخ کے سب سے بڑے غیر ایٹمی دھماکوں میں سے ایک تھا، جس میں سیکڑوں ٹن امونیم نائیٹریٹ نے بڑی تباہی مچائی تھی۔

دھماکے نے پورے شہر کو ہلا دیا تھا، یہاں تک کہ 200 کلو میٹر کے فاصلے پر بھی دھماکے کی شدت کو لوگوں نے محسوس کیا۔

ملک کے سیاسی طبقے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کئی ہزار لوگ بیروت کے مختلف مقامات پر جمع ہوئے۔ مظاہرین نے بندرگاہ تباہی اور برسوں کی بدعنوانی اور بدانتظامی کے لئے سیاسی طبقے پر الزام لگایا۔ مظاہرین نے کہا کہ انہیں لوگوں کی وجہ سے ملک دوالیہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Beirut protest: بیروت بندرگاہ دھماکے کی برسی پر احتجاج میں 84 افراد زخمی

اس دوران مظاہرین نے بندرگاہ کی جانب مارچ کیا۔ متاثرین کے اہل خانہ نے بندرگاہ کے اندر دعائیہ تقریب منعقد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.