ETV Bharat / international

Russia Ukraine Talks: ترکی کی میزبانی میں لاوروف اور کولبیا کی میٹنگ سے امن مذاکرات میں پیش رفت ہوگی

author img

By

Published : Mar 9, 2022, 8:23 PM IST

ترکی کی میزبانی میں جہاں کل یعنی دس تاریخ کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرینی وزیر خارجہ دیمیترو کولبیا کی ملاقات Russia Ukraine Talks سے امن مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہے، وہیں ترکی نے روسی تیل کی برآمد پر امریکی پابندیوں سے عالمی منڈی کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرینی وزیر خارجہ دیمیترو کولبیا
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرینی وزیر خارجہ دیمیترو کولبیا

ترکی نے امید ظاہر کی ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کے درمیان انطالیہ میں ہونے والی میٹنگ Russia Ukraine Talks سے امن مذاکرات میں پیش رفت ہوگی۔

ترکی کے توانائی اور قدرتی وسائل کے نائب وزیر الپرسلان بائراکٹار نے کیمبرج انرجی ریسرچ آرگنائزیشن کی ہفتہ وار کانفرنس سے الگ ایک صحافی کو بتایا ’’وزیر خارجہ لاوروف اور وزیر خارجہ کولیبا کے درمیان انطالیہ میں ملاقات ہوگی۔ میں بھی وہاں موجود ہوں گا۔ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک (روس اور یوکرین) کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت ہوگی۔

سفارتی فورم سے الگ یہ میٹنگ 10 مارچ کو ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine Conflict: ترکی، روس یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا

وہیں ترکی نے روس کے ایندھن کے شعبے پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے سے عالمی منڈی پر برا اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ترکی کے نائب وزیر برائے توانائی اور قدرتی وسائل الفرسلان بائرکٹر نے اسپوتنک کے ساتھ بات چیت میں اس خدشے کا اظہار کیا۔ Russia Ukraine War

کیمبرج انرجی ریسرچ آرگنائزیشن کی ہفتہ وار کانفرنس کے موقع پر صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ روس کے خلاف پابندیوں سے تیل کی عالمی منڈیاں کس طرح اثر انداز ہوں گی۔ جواب میں اس نے کہا ’’بھیانک اثر ہوگا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں روسی تیل کا متبادل تلاش کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ تیل پیدا کرنے والا سرفہرست ممالک میں سے ہے۔ دنیا کو اپنی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے، ورنہ یہ بہت مشکل ہو جائے گا۔ عالمی منڈی میں روسی تیل کا متبادل تلاش کرنا بہت مشکل ہوگا"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.