ETV Bharat / international

اقوامِ متحدہ نے آبے کے دورِ اقتدار کی ستائش کی

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 11:17 AM IST

اقوامِ متحدہ نے جاپان کے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شنزو آبے کے دور اقتدار کی ستائش کی ہے۔

اقوام متحدہ نے آبے کے دور اقتدار کی ستائش کی
اقوام متحدہ نے آبے کے دور اقتدار کی ستائش کی

آبے نے صحت سے متعلق وجوہات سے جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا حالانکہ وہ تب تک عہدے پر برقرار رہیں گے جب تک برسراقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نیا لیڈر نہ منتخب کر لے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوزاریک نے کہا 'اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل وزیراعظم آبے کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہیں اور ہم جاپان کے سب سے لمبے وقت تک وزیراعظم رہے مسٹر آبے کے دور اقتدار اور اقوام متحدہ کے ساتھ عالمی چیلنجوں کے سلسلے میں ان کے فیصلے کی ستائش کرتے ہیں۔'

ترجمان نے بتایا کہ سکریٹری جنرل کے مسٹر آبے کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔انہوں نے کئی مسئلوں پر ساتھ کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.