ETV Bharat / international

Taliban Welcome Humanitarian Aid from India: طالبان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے طبی سامان کا خیرمقدم کیا

author img

By

Published : Jan 7, 2022, 9:07 PM IST

Taliban welcome humanitarian aid consisting of medical supplies from India
طالبان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے طبی سامان کا خیرمقدم کیا

امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ بھارت کی طرف سے چھ ٹن انسانی امداد کا خیرمقدم Taliban Welcome Humanitarian Aid from India کرتی ہے جو آج کابل پہنچی۔ ادویات پر مشتمل انسانی امداد Humanitarian Aid کو آج نئی دہلی سے کابل بھیجی گئی۔

نئی دہلی کی جانب سے افغانستان کو طبی امداد Medical Assistance to Afghanistan کی تیسری کھیپ پہنچانے کے بعد طالبان نے جمعہ کو بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ادویات پر مشتمل انسانی امداد کا خیرمقدم کیا۔Taliban Welcome Humanitarian Aid from India

جان بچانے والی ادویات پر مشتمل یہ امداد جمعہ کو نئی دہلی سے کابل بھیجی گئی۔

افغانستان کی مقامی میڈیا طلوع نیوز نے ٹویٹ کیا " امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ بھارت کی طرف سے چھ ٹن انسانی امداد کا خیرمقدم کرتی ہے جو آج کابل پہنچی"۔

طبی امداد Medical Assistance to Afghanistan کابل کے اندرا گاندھی ہسپتال کے حوالے کر دی گئی۔

بھارت افغانستان کے لوگوں کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو جاری رکھنے اور انہیں انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارت خارجہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا، "اس کوشش میں ہم نے حال ہی میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذریعے افغانستان کو کووڈ ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں اور 1.6 ٹن طبی امداد فراہم کی ہے۔"

ریلیز میں مزید کہا گیا کہ "آنے والے ہفتوں میں ہم افغانستان کو ادویات اور غذائی اجناس پر مشتمل انسانی امداد کے مزید کھیپ فراہم کریں گے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.