ETV Bharat / international

افغانستان: بم دھماکے میں چھ شہری ہلاک

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 10:39 AM IST

ایک ہفتہ کے دوران طالبان کے ذریعہ کئے گئے دھماکے میں مجموعی طور پر 51 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

Afghan Civilians
Afghan Civilians

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک سڑک کے کنارےہوئے بم دھماکے میں 6 شہری ہلاک جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ اطلاع افغانستان کی نیوز ایجنسی پژواک نے دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق یہ دھماکہ صوبے کے ضلع واشیر میں ہوا تھا۔ اس حادثے کا شکار خواتین اور بچے ہوئے ہیں۔ افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے ہفتے کے روز کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران طالبان کے ذریعہ کئے گئے دھماکے میں مجموعی طور پر 51 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی دن کابل بم دھماکے میں افغانستان انڈیپنڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے دو اہلکار کی بھی موت ہوگئی۔

واضح ہو کلہ طالبان اور امریکہ کے مابین فروری میں امن معاہدے کے باوجود افغانستان میں بم دھماکے اور مسلح تصادم تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ قومی مفاہمت کے لئے افغان ہائی کونسل کے چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کی حکومت طالبان سے کسی بھی وقت بات چیت کے لئے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.