ETV Bharat / international

شنزو آبے مغربی ایشیا کے چار روزہ دورے پر

author img

By

Published : Jan 12, 2020, 2:51 PM IST

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے مغربی ایشیا کے چار روزہ دورہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، اتوار کو وہ سعودی عرب جائیں گے اور وہاں کے شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

Shinzo Abe on a four-day visit to West Asia
شنزو آبے مغربی ایشیا کے چار روزہ دورے پر

ذرائع کے مطابق شنزو آبے پیر کو متحدہ عرب امارات جائیں گے اور وہاں کے شہزادہ محمد بن زید النهيان سے ملاقات کریں گے۔

جاپانی وزیر اعظم منگل کو عمان جائیں گے جہاں ان کی عالمی تعلقات اور تعاون کے ایشوز پر نائب وزیر اعظم سید عاص بن طارق بن تیمور سے بات چیت کا امکان ہے۔


اس دوران جاپان کے وزیر دفاع ٹارو كونو آج سے امریکہ کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں۔ كونو آج ایگس اشور میزائل ڈیفنس دیکھنے کے لیے آج كوآئی کے ہوائی جزیرہ جائیں گے۔

منگل کو ان کی واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے ملاقات کرکے مغربی ایشیا بحران اور دیگر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کا ارادہ ہے۔

وہ امریکی وزیر دفاع کو مغربی ایشیا میں محفوظ کمرشل سمندری راستہ دینے کے بارے میں جاپان کے مشن کے بارے میں معلومات دیں گے۔

شنزو آبے ہفتہ کو ٹوکیو کے هانیدا ہوائی اڈے سے مغربی ایشیا کے سفر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

اس سے قبل رپورٹ آئی تھی کہ آبے مغربی ایشیا میں عدم استحکام کی وجہ سے اپنا دورہ ملتوی کر دیں گے لیکن اب علاقے میں کشیدگی میں کمی آنے کے بعد وہ مجوزہ تاریخ پر روانہ ہوئے ہیں۔

Intro:Body:

Urdu


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.