ETV Bharat / international

پاکستان نے روس، چین اور ایران کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کی میزبانی کی

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 8:05 AM IST

Updated : Sep 13, 2021, 1:21 PM IST

پاکستان نے افغانستان کی صورت حال پر روس، چین، ایران اور چند وسطی ایشیائی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کی میزبانی کی۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ معلومات دی۔

ISI chief Faiz Hameed
آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حمید

پاکستان نے افغانستان کی صورتحال پر خطے کے کچھ ممالک کے خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کی، یہ معلومات سیکیورٹی ذرائع نے دی ہے۔

پاکستانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا لیکن انٹیلیجنس ذرائع نے نجی طور پر اجلاس منعقد ہونے کی تصدیق کی۔

اس اجلاس میں روس، چین، ایران اور کچھ وسطی ایشیائی ریاستوں کے خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ذرائع نے کہا کہ 'پاکستان کی طرف سے اجلاس کی میزبانی خطے اور افغانستان میں امن کے لیے ہمارے اخلاص کی عکاسی کرتی ہے۔'

یہ پاکستان کی تازہ ترین کوشش تھی، جس نے گزشتہ چند دنوں میں چھ ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اور ان کے خصوصی ایلچیوں کی میٹنگز کی میزبانی کی تاکہ جنگ زدہ ملک میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ علاقائی حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

پاکستان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر مبنی ڈوزیئر جاری کیا

واضح رہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے درمیان گزشتہ بدھ کے روز منعقدہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ 'ممالک نے افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر قابو پانے اور ایک جامع، مربوط اور ہم آہنگ ردعمل کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا'۔

علاقائی ممالک، افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر سکیورٹی کی صورتحال، افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے دوسرے ممالک پر حملے شروع کرنے، انتہا پسندی کے پھیلاؤ، مہاجرین کی آمد، منشیات کی اسمگلنگ اور بین الاقوامی جرائم کے بارے میں فکر مند ہیں۔

Last Updated :Sep 13, 2021, 1:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.