ETV Bharat / international

پاکستان میں ڈینگو بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 7:48 PM IST

پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں ڈینگو کے 3206 مریض اور مضافاتی شہروں میں 1881 مریض اور شہری علاقوں میں 1325 مریض پائے گئے ہیں۔

پاکستان میں ڈینگو بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
پاکستان میں ڈینگو بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 123 سے زیادہ افراد ڈینگو بخار کی زد میں آگئے ہیں۔

ضلع طبی افسر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسلام آباد کے مضافاتی شہر سبورب میں 57 مریض اور شہری علاقوں کے 66 مریضوں کے بارے میں ڈینگو سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راجدھانی میں ڈینگو کے 3206 مریض اور مضافاتی شہروں میں 1881 مریض اور شہری علاقوں میں 1325 مریض پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجدھانی کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگو بخار سے نجات پانے کے لیے 820 مقامات پر اسپرے اور 135 مقامات پر فاگنگ کی گئی۔

رپورٹوں کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مختلف اسپتالوں میں ڈینگو کے 75 مریض بھرتی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرکار ڈینگو مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے متعدد مقامات پر دوا کا چھڑکاؤ کرا رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.