ETV Bharat / international

Afghanistan crisis: افغانستان بحران پر کل جماعتی اجلاس طلب

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 4:27 PM IST

afghanistan crisis
afghanistan crisis

وزیر اعظم نریندر مودی نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو افغانستان سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کریں۔

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ بھارت سمیت مختلف ممالک اپنے لوگوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دریں اثناء حکومت ہند نے 26 اگست کو صبح 11 بجے ایک آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے تاکہ افغانستان کے مسئلے پر بات کی جا سکے۔

افغانستان بحران پر کل جماعتی اجلاس طلب
افغانستان بحران پر کل جماعتی اجلاس طلب

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے پیر کو اس حوالے سے معلومات دی۔ اس سے قبل وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو افغانستان سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کریں۔

پارلیمانی امور کے وزیر کے ذریعے دی گئی معلومات کے مطابق ''افغانستان کے بارے میں کل جماعتی اجلاس جمعرات کی صبح 11 بجے ہوگا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈرز کو دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں۔''

وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "افغانستان میں پیش رفت کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہدایت کی ہے کہ وزارت خارجہ، سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں کو افغانستان کی پیش رفت سے آگاہ کریں۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرلاد جوشی مزید معلومات دیں گے۔ "

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد بھارت وہاں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے میں مصروف ہے۔ بھارتی سفارت خانے کے ملازمین سمیت کئی بھارتیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت کو کابل سے روزانہ دو پروازیں چلانے کی اجازت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban spokesperson: طالبان کی امریکہ کو تنبیہ

اتوار کو بھارتی فضائیہ کے سی 17 طیارے کے ذریعے 168 مسافروں کو کابل سے بھارت لایا گیا۔ اس میں 107 بھارتی بھی تھے۔ ان کے علاوہ کچھ افغان سکھ اور دو افغان ارکان پارلیمنٹ نریندر سنگھ خالصہ اور انارکلی بھی شامل تھے۔ اس سے قبل ایئر انڈیا، انڈگو اور وستارا کی تین مختلف پروازوں کے ذریعے بھی لوگوں کو کابل سے بھارت لایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.