ETV Bharat / international

جاپان میں سیلاب اور تودے گرنے سے 44 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 11:46 AM IST

جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 44 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

جاپان میں سیلاب اور تودے گرنے سے 44 افراد ہلاک
جاپان میں سیلاب اور تودے گرنے سے 44 افراد ہلاک

مقامی حکومت کے مطابق، 44 افراد میں سے 14 افراد دریائے کوما کے قریب واقع ایک نرسنگ میں دم توڑ گئے، جو شدید سیلاب سے تباہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دس افراد تاحال لاپتہ ہیں، ان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دریں اثنا جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے فوفوکو، ناگاساکی اور ساگا صوبوں اور کیشو میں شدید بارش کی ایک اعلی سطح کی انتباہ جاری کیا ہے اور لوگوں کو محفوظ رہنے کے لئے تمام اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کی سہ پہر تک کماموٹو ، میازکی اور کاگوشیما کے علاقے سے 254000 افراد کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ وزیر اعظم شنزو آبے نے سرکاری عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ 'موسلا دھار بارش اور سیلاب سے شدید متاثرہ لوگوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی چوکس رہنے اور مقامی حکومت کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلف ڈیفنس فورس کے 40 ہزار اہلکار ریسکیو کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یوشیہائڈ سوگا نے کہا کہ 'لوگوں کے محفوظ انخلا کے مراکز بھی ڈس انفیکٹنٹس کی تقسیم کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی کوشش کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق 4 جولائی کو 2 لاکھ افراد کو ان کے گھروں سے محفوظ مقامات پر پہنچنے کا حکم دیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیوشو کے جزیرے میں کوماموتو میں ریسکیو اہلکار لاپتہ ہونے والے 14 افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کیوشو میں سیلاب سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ پل اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی چینل نیٹ ورک جے این این کے مطابق ایک عہدیدار نے کہا کہ ٹیبلز اور صوفے سیلاب میں تیر رہے ہیں اور آپ حرکت نہیں کرسکتے۔

جاپان کے وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ ریوتا تاکیدا نے بتایا کہ ہم لوگوں کو وائرس کے پھیلاؤ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور گھروں نقل مکانی پر مجبور ہونے والے افراد کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

خیال رہے کہ یہ سیلاب گزشتہ برس اکتوبر میں ہگی بس طوفان کے بعد جاپان میں بدترین قدرت آفت ہے جس میں 90 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.