ETV Bharat / international

کووڈ ۔19 کا بدترین مرحلہ آنا باقی: ڈبلیو ایچ او

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 12:57 PM IST

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے وارننگ دی ہے کہ دنیا بھر میں کووڈ۔ 19 انفیکشن کا بدترین دور آنا باقی ہے۔

کووڈ ۔19 کا بدترین مرحلہ آنا باقی: ڈبلیو ایچ او
کووڈ ۔19 کا بدترین مرحلہ آنا باقی: ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریسس نے کہا 'انفیکشن کا قہر تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہم واضح طور پر اس وبا کی انتہا پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ عالمی سطح پر اموات کی تعداد کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے لیکن حقیقت میں صرف چند ممالک نے مرنے والوں کی تعداد کم کرنے میں اہم پیشرفت کی ہے جبکہ دوسرے ممالک میں اموات میں ابھی بھی اضافہ ہورہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ ہلاکتیں

ڈاکٹر ٹیڈروس نے منگل کے روز ڈبلیو ایچ او کی باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہفتے کے آخر میں دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے 400،000 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں کورونا کے 1.14 کروڑ معاملات سامنے آئے ہیں اور 5.35 لاکھ سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا 'ہم اس بیماری کے ابتدائی مرحلے سے ہی کہتے آرہے ہیں کہ یہ وائرس بہت خطرناک ہے اور ہم نے اس وائرس کو ابتداء سے ہی لوگوںکا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے۔ اس کے دو خطرناک امتزاج ہیں، اول یہ کہ یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے موت ہوسکتی ہے، اسی لئے ہم فکرمند تھے اور دنیا کو مسلسل احتیاط برتنے کے لئے کہہ رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.