ETV Bharat / bharat

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 12:49 PM IST

ملک میں کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز کے درمیان کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7.42 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 642 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب
بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 22 ہزار 752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد سات لاکھ ،42 ہزار 417 ہوگئی ہے۔

اسی عرصہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 482 درج کی گئی ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 20 ہزار 642 ہوگئی ہے، اس مدت کے دوران 16 ہزار 883 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 56 ہزار 831 ہوگئی ہے، ابھی ملک میں کورونا وائرس کے دو لاکھ 64 ہزار 944 فعال کیسز ہیں۔

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب

ملک میں ریاست مہاراشٹر کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار 134 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ 17 ہزار 121 ہوگئی ہے۔ اس عرصہ میں 224 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی کی تعداد نو ہزار 250 ہوچکی ہے، ریاست میں ایک لاکھ ،18 ہزار 558 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

تامل ناڈوجو وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک بھر میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، یہاں متاثرین کی تعداد میں تین ہزار 616 کیسز کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 594 ہوگئی ہے اور اسی عرصہ میں 65 ہلاکتوں سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 636 ہوگئی ہے، ریاست میں 71 ہزار 116 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی وبا نے تباہی مچا دی ہے اوریہاں اب تک ایک لاکھ دو ہزار 831 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر تین ہزار 165 ہوگئی ہے، دارالحکومت دہلی میں 74 ہزار 217 مریض صحت مند ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے ملک بھر میں چوتھے نمبر پر ہے، لیکن مرنے والوں کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے، ریاست گجرات میں اب تک 37 ہزار 550 افراد اس وائرس سے متاثر اور ایک ہزار 977 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 26 ہزار 720 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 29 ہزار 968 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس سے 827 افراد ہلاک جبکہ 19 ہزار 627 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔

جنوبی بھارت کی ریاستیں تلنگانہ اور کرناٹک میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں، تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہزار 612 تک پہنچ چکی ہے اور 313 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ اب تک 16 ہزار 287 افراد شفایاب ہوچکے ہیں، کرناٹک میں 26 ہزار 815 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 416 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، اس کے علاوہ ریاست میں 11 ہزار 98 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں23 ہزار 837 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور 804 افراد ہلاک اور 15 ہزار 790 افراد اب تک اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب
بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب

راجستھان میں بھی کوروناوائرس کے پھیلنے کا عمل زوروں پر ہے اور اب تک اس ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہزار 404 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 472 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 16 ہزار 575 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں21 ہزار 197 افراد کووڈ19 سے متاثر ہوئے ہیں اور اس ریاست میں اموات کی تعداد 252 ہوگئی ہے، ہریانہ میں17 ہزار 999 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 279 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں 622، پنجاب میں 175، جموں و کشمیر میں 143، بہار میں 104، اتراکھنڈ میں 43، اڈیشہ میں 42، کیرالہ میں 27، جھارکھنڈ میں 22، چھتیس گڑھ، آسام اور پڈوچیری میں 14-14، ہماچل پردیش میں 11، گوا میں آٹھ، چنڈی گڑھ میں سات، اروناچل پردیش میں دو اور ایک ایک شخص کی تری پورہ، لداخ اور میگھالیہ میں موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.