ETV Bharat / international

امریکی اداکارہ ایتھوپیا کے حالات پر اشکبار

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 4:24 PM IST

سدف
سدف

حالیہ انٹرویو میں ایتھوپیا کے ٹگرے کے بحران کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹفنی ہاڈش جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں ان کے والد تھے، لیکن اب تک ان سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

افریقی ملک ایتھوپیا میں وفاقی افواج اور ٹگرے صوبے کی علاقائی فورسز کے مابین جنگ کے دوران ہزاروں افراد نقل مکانی کو مجبور ہوئے ہیں۔

ویڈیو

یہاں مواصلاتی نظام متاثر ہونے کے سبب رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس لیے یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ٹگرے سے فرار ہونے والوں نے بتایا کہ انہیں راستے میں نوجوانوں بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔

اس سلسلے میں ایسے افراد بھی متاثر ہیں، جو وہاں سے ہزاروں کلو میٹر دور امریکہ میں ہیں، لیکن انہیں اس بات کی تشویش کہ ان کے خطے میں یہ کیوں ہو رہا ہے۔

افریقی نژاد امریکی اداکارہ ٹفنی ہاڈش اپنا درد لاس اینجلس میں بیان کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا اور ارتریا کے مشرق میں کچھ افسوسناک چیزیں چل رہی ہیں، جہاں سے ان والد ہیں اور فی الحال وہ وہاں موجود تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ' میں اب بھی اپنے کنبے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ میں ہر روز دعا کر رہی ہوں کہ وہ ٹھیک ہوں۔ میں نے ان کی آواز نہیں سنی، اس لیے میں کافی فکرمند ہوں۔ پورے افریقہ میں افسوسناک حالات ہیں اور میں یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہوں کہ ایسا کیوں ہے'؟

انہوں نے کہا کہ 'میں اس سلسلے میں جذباتی ہوجاتی ہوں اور اس کے بارے میں بات نہیں کر سکتی، کیوں کہ مجھے بالکل سمجھ نہیں آ رہا کہ ایسا کیوں ہو رہا اور لوگ ایک دوسرے کو کیوں قتل کر رہے ہیں'؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.