ETV Bharat / international

امریکہ ہانگ کانگ کو دفاعی آلات برآمد نہیں کرے گا

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 11:46 AM IST

امریکہ نے ہانگ کانگ کو دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کیا ہے۔ چین نے ہانگ کانگ کے لئے ایک متنازعہ قومی سلامتی کے قانون کا مسودہ تیار کیا ہے، جس کے خلاف ہانگ کانگ کے علاوہ امریکہ اور کئی یورپی ممالک میں ان قوانین کے خلاف مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں۔

AM: The United States will not export defense equipment to Hong Kong
امریکہ ہانگ کانگ کو دفاعی آلات برآمد نہیں کرے گا

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے یہ اعلان کیا۔ مسٹر پومپیو نے اپنے بیان میں کہا ’’ہانگ کانگ سے سلسلے میں چین نیا قومی سلامتی قانون نافذ کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس کے پیش نظر امریکہ آج چین کی طرح ہانگ کانگ کو بھی دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کرتا ہے‘‘۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ہانگ کانگ کی آزادی ختم کرنے کے فیصلے نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہانگ کانگ کے سلسلے میں اپنی پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے پابند کیا ہے۔
امریکہ اپنی قومی سلامتی برقرار رکھنے کے لئے یہ فیصلہ لینے پر مجبور ہوگیا ہے۔ دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد کے سلسلے میں اب ہم ہانگ کانگ اور چین میں کوئی فرق نہیں کر سکتے۔ ہم کسی بھی حالت میں ان دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کو چینی فوج کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ نہیں اٹھا سکتے، جس کا اہم مقصد چین کی کمیونسٹ پارتی کی تاناشاہی کو برقرار رکھنا ہے۔
واضح رہے کہ چین نے ہانگ کانگ کے لئے ایک متنازعہ قومی سلامتی کے قانون کا مسودہ تیار کیا ہے اور وہ جلد سے جلد اسے نافذ کرنا چاہتا ہے۔ دنیا کے تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ اس قانون سے ہانگ کانگ کی خودمختاری اور شہری حقوق کے لئے سنجیدہ خطرہ پیدا ہوگا۔ ہانگ کانگ کے علاوہ امریکہ اور کئی یورپی ممالک میں ان قوانین کے خلاف مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.