ETV Bharat / international

ایران دنیا میں دہشت گردی کا اہم اسپانسر: پومپیو

author img

By

Published : Aug 22, 2020, 10:26 PM IST

امریکہ کے وزیرخارجہ مائک پومپیو نے ایران کو 'دنیا میں دہشت گردی کا اہم اسپانسر ملک' قرار دیتے ہوئے 13 ایرانی شہریوں پر 'ایرانی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی' کے لئے ویزا پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

mike pompeo
فائل فوٹو

پومپیو نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تیرہ ایرانی شہریوں اور ان کے قریبی اہل خانہ اب امریکہ میں داخل ہونے کے لیے نااہل ہوں گے۔

بیاں میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایران اپنے 'دہشت کی حکومت' کو پھیلانے کے لئے دیگر ممالک میں قتل اور دہشت گردی کے کاموں کو انجام دیتا ہے۔

ویزا پابندی کی فہرست میں شامل کیے گیے تیرہ افسران نے ایرانی ڈپلومیٹ کے طور پر 1990 میں سوئٹزرلینڈ میں ایرانی حکومت کے مخالفوں کے قتل کرنے کے منصوبے کو انجام دیا تھا۔'

مزید پڑھیں:

مالی: صدر کی معزولی کے بعد ہزاروں افراد کی جانب سے جشن

پومپیو کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے ایرانی انتطامیہ کے اعلی سطحی احکامات پر اس کام کو انجام دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.