ETV Bharat / international

Anti-COVID Rules Protests in Canada: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اہل خانہ کے ساتھ خفیہ مقام پر منتقل

author img

By

Published : Jan 30, 2022, 6:03 PM IST

کینیڈا میں لازمی کورونا ویکسینیشن کے خلاف زبردست مظاہروں Anti-COVID Rules Protests in Canada کے باعث وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے اہل خانہ کے ساتھ خفیہ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔

Canadian PM moved to secret location as anti-COVID rules protests flare-up
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اہل خانہ کے ساتھ خفیہ مقام پر منتقل

کینیڈا میں جسٹن ٹروڈو حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے حوالے سے اعلان کردہ قوانین کے خلاف زبردست عوامی احتجاج Anti-COVID Rules Protests in Canada ہورہا ہے۔

کورونا ویکسین سے متعلق حکم کے خلاف سڑکوں پر نکلنے والے مشتعل افراد کینیڈا کی پارلیمنٹ ہل تک پہنچ گئے۔یہ اطلاع کینیڈین میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔

کینیڈا میں بڑے پیمانے پر ہو رہے احتجاج کی وجہ سے جسٹن ٹروڈو اپنے خاندان کے ساتھ دارالحکومت میں واقع گھر کو چھوڑ کر PM Trudeau left home خفیہ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرحد پار سے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لازمی کورونا ویکسینیشن کے خلاف کینیڈا میں کینیڈا فریڈم کانوے Canada Freedom Convoy کے عنوان سے احتجاج جاری ہے۔

Anti-COVID Rules Protests in Canada
کینیڈا میں لازمی کورونا ویکسینیشن کے خلاف زبردست مظاہرہ

ٹروڈو حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے کورونا وائرس قوانین کے خلاف پہلے چھوٹے پیمانے پر احتجاج شروع ہوا تھا لیکن اب وہ ایک بڑے مظاہرے میں بدل گیا ہے۔

کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ ہزاروں ٹرک ڈرائیورز اور دیگر مظاہرین ہفتے کے روز کووڈ-19 ویکسین سے متعلق احکامات کے خلاف دارالحکومت میں سڑکوں پر نکل آئے۔

اس کے علاوہ کینیڈا میں صحت عامہ کی پابندیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مشتعل لوگ ٹروڈو حکومت کے خلاف سڑکوں پر جمع ہو گئے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کینیڈین حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگ ٹرکوں پر سوار ہیں۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے علاوہ صوبہ اونٹاریو میں بھی ٹروڈو کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے۔ ایک مظاہرین نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس میں آزادی کے لیے لڑنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Anti-COVID Rules Protests in Canada
کینیڈا میں لازمی کورونا ویکسینیشن کے خلاف زبردست مظاہرہ

کینیڈا میں حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں کے پارلیمانی احاطے میں داخل ہونے کے بعد تشدد کے خدشے کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ ہے۔

کینیڈا کی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے والے کچھ مظاہرین کو کینیڈا کی مرکزی جنگی یادگار پر رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔کینیڈا کے اعلیٰ فوجی جنرل وین آئر اور وزیر دفاع انیتا آنند نے مظاہرین کے اس طرز عمل کی مذمت کی ہے۔

جنرل وین آئیر نے ٹویٹ کیا، "میں مظاہرین کو نامعلوم سپاہیوں کے مقبرے پر رقص کرتے اور قومی جنگی یادگار کی بے حرمتی کرتے ہوئے دیکھ کر دُکھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین کی نسلیں ہمارے حقوق کے لیے لڑیں اور مریں۔ ان حقوق میں آزادی اظہار بھی شامل ہے، لیکن ایسا طرز عمل بالکل بھی نہیں شامل ہے۔ فوجیوں کی قبر پر چڑھنے والے لوگوں کے حوالے سے جنرل آئر نے کہا کہ ایسے لوگوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid 19 vaccination In Canada کینیڈا میں کورونا ویکسینیشن سے نمٹنے کیلئے فوجی تعینات

وزیر دفاع انیتا آنند نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ہم جو سلوک دیکھ رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے۔' انہوں نے کہا، 'نامعلوم فوجیوں کا مقبرہ اور قومی جنگی یادگار ہمارے ملک کے لیے مقدس مقامات ہیں۔ میں تمام کینیڈینوں سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ اس بات کو سنجیدگی سے لیں، ان لوگوں کے اعزاز میں جو کینیڈا کے لیے لڑے اور مرے۔

اس سے قبل جمعہ کو پی ایم ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ مظاہروں کے پرتشدد ہونے کے امکان پر فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا قافلہ معاشرے کی چھوٹی چھوٹی اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شامل افراد کینیڈین عوام کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.