ETV Bharat / international

Covid 19 vaccination In Canada کینیڈا میں کورونا ویکسینیشن سے نمٹنے کیلئے فوجی تعینات

author img

By

Published : Jan 4, 2022, 2:10 PM IST

اونٹاریو میں کورونا کے ایک ہزار 232 مریض اسپتالوں میں جبکہ 248 مریض انتہائی نگہداشت(آئی سی یو) وارڈ میں داخل ہیںNew cases of covid 19 Reported۔

کناڈا میں کورونا ویکسینیشن سے نمٹنے کیلئے فوجی تعینات
کناڈا میں کورونا ویکسینیشن سے نمٹنے کیلئے فوجی تعینات

کینیڈا کے صوبے کیوبیک کورونا ویکسی نیشن میں معاونت کیلئے فوجی تعینات کئے گئے ہیں، خیال رہے یہاں گزشتہ روز کورونا کے 15ہزار 293 نئے کیسز اور15 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں Army rolls in Quebec to hasten COVID-19 vaccination۔

دوسری جانب اونٹاریو میں کورونا کے 13 ہزار 578 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق اونٹاریو میں کورونا کے ایک ہزار 232 مریض اسپتالوں میں جبکہ 248 مریض انتہائی نگہداشت(آئی سی یو) وارڈ میں داخل ہیںNew cases of covid 19 Reported۔

یہ بھی پڑھیں :Kuwait to impose new restrictions: کویت میں کورونا وائرس کے تحت نئی پابندیاں

مقامی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی، جنازے، مذہبی رسومات میں شرکاء کی حاضری 50 فیصد تک محدود کردی گئی ہے، جبکہ میوزیم، چڑیا گھر، تاریخی مقامات، پارکس بند اور فیسٹولز پر پابندی ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اونٹاریو میں کورونا کیسز میں اضافے پر 5 جنوری سے 26 جنوری تک پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور 5 جنوری سے17جنوری تک اسکول آن لائن تعلیم دیں گے، ان ڈور ڈائننگ، جم، سماجی تقریبات 5 افراد تک محدود کردیئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.