ETV Bharat / international

نائجیریا میں داعش نے 11 عیسائیوں کو ہلاک کیا

author img

By

Published : Dec 28, 2019, 9:52 AM IST

نائجیریا میں داعش نے 11 عیسائیوں کو کیا ہلاک
نائجیریا میں داعش نے 11 عیسائیوں کو کیا ہلاک

اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) شدت پسند گروپ نے نائجیریا میں 11 عیسائیوں کو ہلاک کرکے ویڈیو جاری کی اور کہا کہ یہ دنیا بھر کے عیسائیوں کے لیے ایک پیغام ہے۔

نائجیریا میں اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ شدت پسندوں نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ شمال مشرقی نائجیریا میں 11 عیسائیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

آئی ایس کی شاخ اماک نے ایک ویڈیو آن لائن جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ مغربی افریقی صوبوں میں نامعلوم مقام پر 11 افراد کے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔ ویڈیو میں ایک نقاب پوش شخص نے کہا کہ 'یہ پوری دنیا کے عیسائیوں کے لیے ایک پیغام ہے۔'

انہوں نے کہا کہ یہ ہلاکتیں آئی ایس کے سربراہ ابوبکر البغدادی اور اس کے ساتھیوں کے موت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔

بتا دیں کہ آئی ایس کے سربراہ بغدادی نے اکتوبر میں عراق کے شمال مشرقی شام کے شہر ادلیب میں امریکی خصوصی افواج کی گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی کر لی تھی۔

اقوام متحدہ کے مطابق شمال مشرقی نائجیریا میں کئی دہائیوں سے جاری انتہا پسندی میں اب تک 36,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ: شام سے سوا دو لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.