ETV Bharat / international

رپورٹ: شام سے سوا دو لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

author img

By

Published : Dec 28, 2019, 12:07 AM IST

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق شامی علاقے ادلب میں جنگی کی وجہ سے سوا دو لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

syrian people evacuate
رپورٹ: شام سے سوا دو لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

اقوام متحدہ (یو این) نے بتایا کہ مغربی شام کے علاقے ادلب میں گزشتہ دو ہفتے کے دوران 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرگئے۔

syrian people evacuate
رپورٹ: شام سے سوا دو لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

شامی اور روسی فورسز اس علاقے میں مشترکہ کارروائی کر رہی ہیں جس کی وجہ سے انسانی بحران کی صورتحال کے خطرات بڑھ چکے ہیں، اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطے کار ادراے نے بتایا کہ 12 دسمبر سے 25 دسمبر کے درمیان بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی کی جس کہ وجہ سے ادلب کا علاقہ خالی ہوگیا ہے'۔

syrian people evacuate
رپورٹ: شام سے سوا دو لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی
خبروں کے مطابق صدر بشار الاسد کی حامی افواج نے جنوبی و مشرقی ادلب کے کئی علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔ پچھلے ہفتے سے جاری زمينی کارروائی ميں کئی دیہات کو شدت پسندوں کے قبضے سے چھڑايا جا چکا ہے۔ ادلب میں تمام تر مشکلات کے باوجود شدت پسند مسلح باغی دمشق حکومت کے ساتھ محاذ آرائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
syrian people evacuate
رپورٹ: شام سے سوا دو لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

لوگوں نے 19 دسمبر سے عسکریت سے درجنوں قصبوں اور گاؤں کو اپنے قبضے میں لے لیا اس دوران ہونے والے تشدد میں سیکروں افراد کی موت ہوگئی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.