ETV Bharat / entertainment

Sunny Deol Birthday دمدار ڈائیلاگ ڈلیوری سنی دیول کی پہچان ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 9:45 AM IST

آج ایکشن ہیرو سنی دیول کی سالگرہ ہے۔ سنی دیول نے اپنے فلمی کرئیر میں کئی اتار چڑھاو دیکھے ہیں۔ سنی جب فلموں میں آئے تو ان کی امیج چاکلیٹ بوائے کی تھی اور آج ان کی پہچان ایک ایکشن ہیرو کی ہے۔ Hits of Sunny Deol,Gadar 2 amega hit, chocolate hero becomes action hero

Sunny Deol Birthday Special
Sunny Deol Birthday Special

ممبئی: مشہور اداکار سنی دیول کا ان منتخب اداکروں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً تین دہائی سے اپنی دمدار اداکاری سے شائقین کے دل میں آج بھی ایک خاص مقام بنارکھا ہے۔ سنی دیول کی پیدائش 19 اکتوبر 1956 کو ہوئی ۔اداکاری کا ہنر انہیں وارثت میں ملا۔ ان کے والد دھرمیندر ہندی فلموں کے مشہور اداکار ہیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے سنی دیول اکثر اپنے والد کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتے تھے اس وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہوگیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔ سنی نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی سے مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کے مشہور اولڈ بوائے تھیئٹر میں اداکاری کی تعلیم لی۔ سنی نے اپنے کریئر کی شروعات اپنے والد کی بنائی فلم بے تاب سے کی۔ سال 1983میں راہل رویل کی ہدایت میں بنی یہ فلم سپر ہت ثابت ہوئی۔ فلم بے تاب کی کامیابی کے بعد سنی دیول کو سوہنی مہیوال،منزل منزل ،سنی جیسی زبردست فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن ان میں سے کوئی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی۔

سال 1985 میں سنی دیول کو ایک بار پھر سے راہل رویل کی ہدایت میں بنی فلم’ارجن‘میں کام کرنے کا موقع ملا جو ان کے کریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں سنی نے ایک ایسے نوجوان کا کردار ادا کیا جو سیاست کی دلدل میں پھنس جاتا ہے۔ فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی سنی دیول ایک بار پھر سے فلم انڈسٹری میں اپنی کھوئی ہوئی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ فلم ارجن کی کامیابی کے بعد سنی کی شبیہ اینگری ینگ مین اسٹار کے طورپر بن گئی۔ اس فلم کے بعد پروڈیوسر،ہدایت کاروں نے زیادہ فلموں میں سنی دیول کی اسی شبیہ کو پیش کیا۔ ان فلموں میں سلطنت،ڈکیت، یتیم،انتقام جیسی فلمیں شامل ہیں۔ سال 1990 میں ریلیز ہوئی فلم’’گھائل‘‘سنی کے کریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ فلم میں اپنی بہترین اداکاری کے لئے سنی دیول کو بہترین اداکار کے طوپر فلم فیئر کے ایوارڈ کے ساتھ ہی قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سنی دیول کا آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر کا دورہ

سال 1991 میں ریلیز ہوئی فلم ’نرسمہا‘سنی کے کرئیر کی سپرہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ این چندرا کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سنی دیول کا کردار پوری طرح گرے شیڈ لئے ہوئے تھا،باوجود اس کے ان کی اداکاری شائقین کو پسند آگئی اور فلم سپر ہٹ ہوگئی۔

سال 1993میں ریلیز فلم ’دامنی‘سنی کے فلمی کریئر کی ایک اور سپر ڈوپر فلم ثابت ہوئی۔ یوں تو یہ پوری فلم میناکشی شیشادری کے ارد گرد گھومتی ہے لیکن سنی نے اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کا دل جیت لیا۔ فلم میں اپنے دمدار کردار کےلئے وہ بہترین اداکار کے قومی ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے۔

سال 1993سے 1996تک سنی کے کریئر کےلئے برا وقت ثابت ہوا۔ اس دوران ان کی کئی فلمیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔1997 میں ریلیز ہوئی فلم ’’بارڈر‘‘اور ’ضدی‘ کی کامیابی کے بعد سنی فلم انڈسٹری میں ایک بار پھر سے اپنی کھوئی ہوئی شناخت پانے میں کامیاب ہوگئے۔ بارڈر میں انہوں نے مہاویر چکر پانے والے میجر کلدیپ سنگھ کے کردارمیں جان ڈال دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:باکس آفس پر غدر ٹو کی دھوم، فلم نے نیا ریکارڈ بنایا

سال 1999میں سنی دیول نے فلم ’دل لگی‘ کے ذریعہ فلم سازی اور ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ سال 2001 میں ریلیز فلم’غدر ایک پریم کتھا‘ان کے فلمی کریئر کی بہترین فلم ثابت ہوئی۔ حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور یہ فلم شائقین کو بے حد پسند آئی۔ساتھ ہی یہ فلم آل ٹائم ہٹ فلموں میں شمار کی گئی۔ 2023 میں اس فلم کا سیکول غدر 2 ریلیز کیا گیا جو پہلے پارٹ سے بھی زیادہ کامیاب رہی اور باکس آفس پر کروڑوں روپئے کی کمائی کر ڈالی۔

سنی نے اپنے کریئر میں اب تک 90 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔سنی آج بھی اسی جوش و خروش کے ساتھ فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.