Sara Ali Khan New Movie: سارہ علی خان نے آدتیہ رائے کپور کے ساتھ اپنی نئی فلم کا اعلان کیا

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 1:03 PM IST

سارہ علی خان نے آدتیہ رائے کپور کے ساتھ اپنی نئی فلم کا اعلان کیا

سارہ علی خان نے اپنی نئی فلم 'میٹرو ان دنوں' کا اعلان کر دیا ہے۔ سارہ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی۔Sara Ali Khan New Movie

حیدرآباد: سارہ علی خان نے اپنی نئی فلم 'میٹرو ان دنوں' کا اعلان کردیا ہے۔ سارہ علی خان اس فلم سے منسلک ہو کر بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں اور فلم کی شوٹنگ بھی جلد شروع کی جائے گی۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔ سارہ کی اس پوسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس تصویر میں ان کے ساتھ آدتیہ رائے کپور بھی نظر آرہے ہیں۔Sara Ali Khan New Movie

واضح ہے کہ سارہ علی خان کو آخری بار اکشے کمار اور ساؤتھ کے اداکار دھنوش کے ساتھ فلم 'اترنگی میں' میں دیکھا گیا تھا۔ یہ فلم گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد سارہ کسی فلم میں نظر نہیں آئی ہیں۔

سارہ علی خان نے اپنی پوسٹ میں فلم سے وابستہ تمام اداکاروں کے نام بھی شیئر کیے ہیں۔ سارہ کے علاوہ انوپم کھیر، نینا گپتا، پنکج ترپاٹھی، کونکنا سین، علی فضل اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کردار میں ہوں گی۔ سارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' میٹرو ان دنوں کا حصہ بننے کے لیے پرجوش اور شکر گزار ہوں'۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں آدتیہ رائے کپور اور سارہ علی خان ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار، انوراگ باسو، کرشنا کمار ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری انوراگ باسو کریں گے۔ فلم میں مشہور موسیقار پریتم کی موسیقی ہوگی۔ یہ فلم ٹی سیریز کے بینر تلے بننے جا رہی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کب شروع ہوگی اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔

واضح رہے کہ اس فلم کے علاوہ سارہ علی خان ہدایتکار لکشمن اٹیکر کی فلم میں کام کر رہی ہیں۔اس فلم میں وہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: Shubman Gill Dating Rumours: شبھمن گل نے سارہ علی خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر بات کی، کہا 'سارا کا سارا سچ بول دیا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.