Shubman Gill Dating Rumours: شبھمن گل نے سارہ علی خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر بات کی، کہا 'سارا کا سارا سچ بول دیا'

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 12:11 PM IST

شبھمن گل نے سارہ علی خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر بات کی
شبھمن گل نے سارہ علی خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر بات کی ()

شببمن گل حال ہی میں سونم باجوہ کے چیٹ شو دل دیا گلاں میں نظر آئے اور گفتگو کے دوران انہوں نے سارہ علی خان کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر بات کی۔ سارہ اور شبھمن کے رشتہ کے بارے میں افواہیں اس سال اگست میں اس وقت گردش کرنے لگی تھی جب انہیں ایک ساتھ ڈنر پر دیکھا گیا تھا۔ Shubman Gill Dating Rumours

ممبئی: حال ہی میں ایک پنجابی چیٹ شو میں نظر آنے والے بھارتی کرکٹر شبھمن گل نے بالی ووڈ اداکار سارہ علی خان کے ساتھ اپنے رشتوں کے افواہوں کے بارے میں اپنی خاموشی توڑ دی۔ شبھمن حال ہی میں سونم باجوہ کے چیٹ شو دل دیا گلاں میں نظر آئے ۔گفتگو کے دوران پنجابی اداکارہ نے کرکٹر سے سوال کیا کہ بالی ووڈ کی سب سے فٹ اداکارہ کون ہے؟ اس پر کرکٹر نے جواب دیا 'سارہ'۔Shubman Gill Dating Rumours

کرکٹر کے اس انکشاف کے بعد سونم نے شبھمن سے پوچھا کہ کیا وہ اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ 'شاید'۔ پھر سونم نے بالی ووڈ اداکارہ کے نام کو مزاحیہ انداز میں بولتے ہوئے کہا کہ 'سارا کا سارا سچ بولو'۔ اس بار شبھمن نے جواب دیا' سارا کا سارا سچ بول دیا میں نے، شاید کر رہا ہوں اور شاید نہیں'۔ سارہ اور شھبمن کی ڈیٹنگ کے بارے میں افواہیں اس سال اگست میں گردش کرنے لگیں جب انہیں ایک ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا تھا۔ ایک ٹک ٹاک صارف نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو کافی وائرل ہوئی۔ اس وائرل کلپ کو مداحوں کی طرف سے کافی توجہ ملی۔

تاہم، نہ سارہ اور نہ ہی شبھمن نے اپنے تعلقات کی تصدیق کی۔ شبھمن سے پہلے سارہ کی اپنے 'لو آج کل' کے ساتھی اداکار کارتک آرین کے ساتھ رشتے میں ہونے کی افواہ تھی۔ حال ہی میں ہدایتکار کرن جوہر کے چیت شو کافی ود کرن کے سیزن 7 میں اس بات کی تصدیق ہوئی۔ واضح رہے کہ سارہ جلد ہی وکی کوشل کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ اس کے بعد وہ وکرانت میسی اور چترانگدا سنگھ کے ساتھ گیس لائٹ میں بھی نظر آئیں گی۔ وہ 18 نومبر سے 30 نومبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Sara Ali Khan and Shubman Gill Dating Rumours: سوشل میڈیا پر شبھمن گل اور سارہ علی خان کی رشتے کی افواہیں زوروں پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.