ETV Bharat / entertainment

Salman Khan At Kapil Sharma Show کپل شرما شو میں سلمان خان نے اپنے دل کا حال بیان کیا، کہا پہلے جان کہیں گی پھر جان لیں گی

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 4:37 PM IST

دی کپل شرما شو میں اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی تشہیر کرتے ہوئے سلمان خان نے اپنی زندگی میں آئی ان خواتین پر طنز کیا جن کے ساتھ وہ رشتے میں رہے۔ اداکار نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اب ڈیٹنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

کپل شرما شو میں سلمان خان نے اپنے دل کا حال بیان کیا
کپل شرما شو میں سلمان خان نے اپنے دل کا حال بیان کیا

حیدرآباد: آنے والے دنوں میں سلمان خان اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی تشہیر کے لیے دی کپل شرما شو میں نظر آئیں گے۔ اس ایپی سوڈ کی ایک جھلک سامنے آئی ہے جس میں شو کے میزبان کپل شرما سلمان سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو اداکار کو 'جان' کہہ کر پکارتا ہے۔ جس کے بعد اداکار ان کی زندگی میں آئیں عورتوں کے بارے میں طنز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پہلے یہ آپ کو جان بولتے ہیں پھر یہ آپ کی جان لے لیتے ہیں۔Salman Khan at Kapil Sharma Show

حال ہی میں شو کا پرومو ریلیز کیا گیا جس میں میزبان کپل شرما پوچھتے ہیں کہ ' ویسے بھائی تو آپ کو ہر کوئی بولتا ہے، جان بولنے کا حق آج کل کس کو دے رکھا ہے'۔ جس پر سلمان کہتے ہیں کہ 'جان سے شروع ہوتا ہے اور پھر جان لے لیتے ہیں، کسی کو حق نہیں دینا جان بولنے کا'۔

سلمان اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ' پہلے بولیں گی میں آپ کے ساتھ رہ کر بہت خوش ہوں، میں اتنی خوش نصیب ہوں، تھوڑا سا وقت نکل جاتا ہے، اس کے بعد آئی لو یو آتا ہے، جیسے ہی آئی لو یو آیا، جیسے ہی پتہ چلا کہ یہ پھنسا اس کے بعد آپ کی زندگی برباد'۔

سلمان نے مزید کہا کہ ' جان ایک بڑا ہی پیچیدہ لفظ ہے، دراصل پورا جملہ شاید یہ ہوگا کہ ' جان لے لوں گی اس کے بعد کسی اور کو جان بناؤں گی، اس کی بھی جان لوں گی'۔

سوشل میڈیا صارفین اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے اس پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ بالکل بھی مضحکہ خیز نہیں ہے، بہت پرانا زخم ہے بھائی کا دل پر آج بھی درد برقرار ہے'۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پوجا ہیگڑے نظر آئیں۔ اس کے علاوہ فلم میں بھومیکا چاولا، پلک تیوار، راگھو جویال اور شہناز گل بھی اہم کردار میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.