ETV Bharat / entertainment

Protest Against Pathan Movie الور میں پٹھان فلم کے خلاف کرنی سینا کا مظاہرہ

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 7:17 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کرنی سینا کے کارکنان نے آج راجستھان کے الور میں فلم پٹھان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کرنی سینا اس فلم کو الور ضلع میں نہیں چلنے دے گی، اس لیے آج کرنی سینا نے پٹھان فلم اداکار شاہ رخ خان کا پتلا اور بینر جلایا ہے۔Karni Sena protest against Pathan Movie

الور: کرنی سینا کے کارکنوں نے آج راجستھان کے الور میں فلم پٹھان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کرنی سینا کے کارکنوں نے ایس ایم ڈی سرکل پہنچ کر پٹھان فلم کے اداکار شاہ رخ خان کا پوسٹر جلا کر مظاہرہ کیا۔ اس دوران کرنی سینا کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔Karni Sena protest against Pathan Movie

ریاستی تنظیم کرنی سینا کے جنرل سکریٹری بھوپیندر نے بتایا کہ فلم پٹھان میں بھگوا کی توہین کی گئی ہے اور اس فلم کی ہیروئین کو بھگوا لباس پہن کر ایک قابل اعتراض گانا گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھگوا اور زعفران ہماری تہذیب اور بہادری کی علامت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرنی سینا اس فلم کو الور ضلع میں نہیں چلنے دے گی، اس لیے آج کرنی سینا نے پٹھان فلم اداکار شاہ رخ خان کا پتلا اور بینر جلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav On Shah Rukh Khan شاہ رخ خان کو جان بوجھ کر بنایا جارہا ہے نشانہ، اکھلیش یادو

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.