ETV Bharat / entertainment

Karan Deol Sangeet: کرن دیول کی سنگیت میں دھرمیندر سوٹ بوٹ اور سنی اپنے تارا سنگھ کے کردار میں نظر آئے

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 10:31 AM IST

کرن دیول ااور دریشا اچاریہ نے اپنی سنگیت تقریب میں خوب مزے کیے۔ اس تقریب میں ان کے دادا دھرمیندر سمیت والد سنی دیول، چاچا بابی دیول اور ابھئے دیول بھی موجود رہے۔

کرن دیول کی سنگیت
کرن دیول کی سنگیت

کرن دیول اس ہفتے کے آخر میں دریشا آچاریہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں اور جوڑے نے جمعہ کو ممبئی میں ایک سنگیت تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر کرن کے والد سنی دیول اور چچا بابی اور ابھے دیول موجود تھے۔Karan Deol Sangeet

کرن اور دریشا اپنی سنگیت تقریب میں ایک جیسے سیاہ لباس میں نظر آئے۔ جہاں دریشا نے آف شوڈر بلاؤز کے ساتھ لہنگا پہنا ہوا تھا، وہیں کرن شیروانی میں نظر آئے جس پر خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی۔ جوڑے نے پاپرازیوں کے لیے تصویریں بھی کھینچائی۔ اس تقریب سے دھرمیندر کی بھی ایک ویڈیو نظر آرہی ہے جن کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ صرف شادی میں ہی شرکت کریں گے۔ اس ویڈیو میں وہ پاپرازیوں کے لیے پوز دیتے بھی نظر آئے۔

وہیں سنی دیول کی بھی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنی فلم غدر کے اوتار میں نظر آرہے ہیں۔ سنی نے بیٹے کی سنگیت تقریب میں شرکت کرنے کے لیے سوٹ کے ساتھ سر پر پگڑی بھی پہنی تھی۔

شادی کی تقریبات کا آغاز پیر کی رات روکا تقریب سے ہوا اور جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس تقریب میں سنی دیول کو سال 2018 کی فلم بدھائی ہو کے گانے مورنی بنکے پر ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ روکا تقریب میں سنی، بابی اور ابھے دیول نے ایک سال تصویر بھی کھینچائی۔

کرن اور دریشا 18 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ کرن بھی ایک اداکار ہیں۔ انہوں نے سال 2019 میں اپنے والد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پل پل دل کے پاس سے اداکاری کا آغاز کیا۔'پل پل دل کے پاس' میں ڈیبیو کرنے کے بعدکرن نے 2021 میں 'ویلے' میں کام کیا۔ اس فلم میں کرن اپنے چاچا ابھے دیول کے ساتھ پہلی بار کام کرتے نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.