ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut on KJO: کنگنا رناوت نے ایک بار پھر کرن جوہر کی تنقید کی، کہا 'انگلش نہ آنے پر میری بے عزتی کی گئی'

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 12:45 PM IST

فلمساز کرن جوہر نے ان پر ہونے والی تنیقد کے درمیان ایک عجیب و غریب انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہاریں گے نہیں۔ جس کے بعد اب کنگنا رناوت نے ایک بار پھر فلمساز پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'کرن نے ہمیشہ انہیں ہراساں کیا اور ان کی بے عزتی کی'۔

کنگنا رناوت نے ایک بار پھر کرن جوہر کی تنقید کی، کہا 'انگریزی نے آنے پر میری بے عزتی کی گئی'
کنگنا رناوت نے ایک بار پھر کرن جوہر کی تنقید کی، کہا 'انگریزی نے آنے پر میری بے عزتی کی گئی'

اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بار پھر کرن جوہر کو نشانہ بنایا ہے۔ حال ہی میں فلمساز پر انوشکا شرما اور پرینکا چوپڑا کے کرئیر کو ختم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس تنازع کے درمیان کرن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک عجیب و غریب پوسٹ شیئر کیا تھا، جس پر اب کنگنا نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر دعوی کیا کہ ' کرن نے قومی ٹیلی ویژن پر انہیں ہراساں کیا اور ان کی بے عزتی کی تھی کیونکہ انہیں انگلش بولنی نہیں آتی تھی'۔Kangana Ranaut on KJO

ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے، جس میں کرن جوہر کی انسٹاگرام اسٹوری بھی شامل ہے، کنگنا نے لکھا کہ ' ایک وقت تھا جب چاچا چودھری ہائی کلاس نیپو مافیا والوں کے ساتھ نیشنل ٹیلی ویژن پر میری بے عزتی کرتا تھا اور مجھے ہراساں کرتا تھا کیونکہ میں انگریزی نہیں بول پاتی تھی'۔

کنگنا رناوت نے ایک بار پھر کرن جوہر کی تنقید کی، کہا 'انگریزی نے آنے پر میری بے عزتی کی گئی'
کنگنا رناوت نے ایک بار پھر کرن جوہر کی تنقید کی، کہا 'انگریزی نے آنے پر میری بے عزتی کی گئی'

کنگنا نے مزید لکھا کہ ' آج ان کی ہندی دیکھ کے خیال آیا، ابھی تو صرف تہماری ہندی سدھاری ہے آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا'۔ واضح رہے کہ کرن جوہر نے ان تمام ٹرولنگز کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوٹ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام الزامات کے باوجود وہ اپنی بات کہنے سے نہیں تکھیں گے'۔

کرن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ' لگا لو الزام ہم جھکنے والوں میں سے نہیں، جھوٹ کے بن جاؤ غلام، ہم بولنے والوں میں سے نہیں، جتنا نیچا دکھاؤگے، جتنے الزامات لگاؤ گے، ہم گرنے والوں میں سے نہیں، ہمارا کرم ہماری وجئے ہے، آپ اٹھا لو تلوار، ہم مرنے والوں میں سے نہیں'۔

گزشتہ ہفتے کرن جوہر کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے انوشکا کے شروعاتی دنوں میں ان کے خلاف ایک مہم چلائی تھی۔ فلمساز نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ وہ انوشکا شرما کے کریئر کو ختم کرنا چاہتے تھے۔ کرن نے یہ بات سال 2016 میں 18 ویں مامی ممبی فلم فیسٹیول میں کہی تھی ۔ کرن نے کہا کہ 'میں انوشکا شرما کے کریئر کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا تھا کیونکہ جب آدتیہ چوپڑا نے مجھے ان کی تصویر دکھائی، تو میں ایسا تھا کہ 'نہیں نہیں، انوشکا شرما کو سائن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک اور مرکزی اداکارہ تھی جسے میں چاہتا تھا کہ آدی اسے لے'۔

یہ ویڈیو اس وقت منظر عام آئی جب کرن کو اداکارہ پرینکا چوپڑا کے کیریئر میں روکاٹ پیدا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا تھا۔ حال ہی میں پرینکا نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں کہا تھا کہ 'ان کے بالی چھوڑ کر ہالی ووڈ آنے کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں نظر انداز کیا گیا۔ انہیں وہاں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا'۔

مزید پڑھیں:Karan Johar Old Video Viral: کرن جوہر انوشکا شرما کا کرئیر ختم کرنا چاہتے تھے، وویک اگنی ہوتری کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.