ETV Bharat / entertainment

Karan Johar Old Video Viral: کرن جوہر انوشکا شرما کا کرئیر ختم کرنا چاہتے تھے، وویک اگنی ہوتری کا ردعمل

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 4:43 PM IST

کرن جوہر کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہدایتکار نے اداکارہ انوشکا شرما کے بالی ووڈ کرئیر کو ختم کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اب اس ویڈیو کے آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد وویک اگنی ہوتری اور اپوروا اسرانی نے کرن جوہر کی تنقید کی ہے۔

کرن جوہر انوشکا شرما کا کرئیر ختم کرنا چاہتے تھے
کرن جوہر انوشکا شرما کا کرئیر ختم کرنا چاہتے تھے

فلمساز وویک اگنی ہوتری اور فلم ایڈیٹر اور مصنف اپوروا اسرانی نے کرن جوہر کی ایک پرانی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں کرن جوہر کو یہ اعتراف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں انوشکا شرما کے ابتدائی سالوں میں ان کے کریئر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ کرن نے سال 2016 میں ایک تقریب میں یہ بات تسلم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آدتیہ چوپڑا سے کہا تھا کہ وہ انوشکا کو فلم رب نے بنا دی جوڑی میں کاسٹ نہ کریں۔ سوشل میڈیا پر یہ پرانی ویڈیو سامنے آنے پر بہت سے لوگوں نے غصے کا اظہار کیا۔ کرن کے اس ویڈیو نے ایک بار پھر بالی ووڈ میں ان سائڈر اور آؤٹ سائڈر کی بحث تیز کردی ہے۔Karan Johar Old Video Viral

  • 'I totally wanted to murder Anushka Sharma's career' - Karan Johar confesses to Rajeev Masand & Anupama Chopra in 2016. Said in jest, I'm sure, but still a worthy point in the raging insider-outsider debate. pic.twitter.com/8JNLp8Kyud

    — Apurva (@Apurvasrani) April 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ وائرل ویڈیو سال 2016 میں 18ویں میامی ممبئی فلم فیسٹیول کی ہے، جس میں کرن نے انوشکا اور ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ اپنی فلم اے دل ہے مشکل کی تشہیر کے لیے شرکت کی تھی۔ راجیو مسند اور انوپما چوپڑا سے بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا تھا کہ 'میں انوشکا شرما کے کریئر کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا تھا کیونکہ جب آدتیہ چوپڑا نے مجھے اس کی تصویر دکھائی، تو میں نے کہا، 'نہیں نہیں، آپ کو انوشکا شرما کو سائن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک اور مرکزی اداکارہ تھی جسے میں چاہتا تھا کہ آدتیہ اسے اپنی فلم میں لے'۔

  • Someone’s only hobby is to make or break careers. If Bollywood is in gutter, it’s because of some people’s dirty ‘backroom’ politics against talented outsiders. https://t.co/GNPRjiW5ry

    — Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) April 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپورو اسرانی نے لکھا کہ 'میں انوشکا شرما کے کریئر کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا تھا' - کرن جوہر نے 2016 میں راجیو مسند اور انوپما چوپڑا کے سامنے یہ اعتراف کیا۔ بھلے مذاق میں ہی کہا لیکن پھر بھی یہ ان سائڈر اور آؤٹ سائڈر کے بحث میں ایک ہم نکتہ ہے'۔

اپوروا کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وویک اگنی ہوتری نے ٹویٹ کیا کہ 'کسی کا صرف شغل ہی ہوتا ہے کرئیر بانا یا توڑنا۔ اگر بالی ووڈ گٹر میں ہے تو اس کی وجہ ہنرمند آؤٹ سائڈرز کے خلاف کچھ لوگوں کی گندی سیاست ہے'۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو پرینکا چوپڑا کے اس انٹرویو کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ چھوڑ ہالی ووڈ میں قسمت آزمانے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں نظر انداز کیا گیا تھا اور لوگ انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کر رہے تھے۔ اسی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ یہ کرن جوہر تھے جنہوں نے بالی ووڈ میں پرینکا پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم ان تنازعہ کے درمیان کرن اور پرینکا کو حال ہی میں ممبئی میں ستاروں سے بھرے این ایم اے سی سی کے لانچ کے موقع پر گلے ملتے ہوئے ایک دوسرے کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:Karan Johar Greets Priyanka Chopra: کرن جوہر کا پرینکا چوپڑا کو گلے لگانے کا ویڈیو وائرل، صارفین نے کہا کہ 'کوئی کنگنا کو فون کرو'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.