ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut Slams Karan Johar: کرن جوہر ایک بار پھر کنگنا رناوت کے نشانے پر، اداکارہ نے فلمساز کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 1:56 PM IST

کنگنا رناوت نے کرن جوہر کی ایک پرانی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اداکارہ کے 'مووی مافیا' کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

کرن جوہر ایک بار پھر کنگنا رناوت کے نشانے پر
کرن جوہر ایک بار پھر کنگنا رناوت کے نشانے پر

اداکارہ کنگنا رناوت نے فلمساز کرن جوہر کا ایک پرانا کلپ شیئر کیا ہے جس میں فلمساز کنگنا کے 'مووی مافیا' کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ 'وہ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے'۔ اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر کنگنا نے ایک ایڈیٹ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کرن اداکارہ کے ذریعہ مووی مافیا کہلائے جانے پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں کنگنا کے بھی ایک ردعمل کو شامل کیا گیا ہے۔Kangana Ranaut Slams Karan Johar

اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ 'چاچا چودھری ان فضول باتوں کے لیے شکریہ جب میں خود کو ایک فلمساز اور پروڈیوسر کے طور پر قائم کروں گی۔۔تب یہ تمہارے چہرے پر ایک طمانچہ جیسا ہوگا'۔ کچھ سال قبل جب کنگنا رناوت نے کرن جوہر کے مشہور چیٹ شو کافی ود کرن میں بطور مہمان شرکت کی تھی تب انہوں نے انہیں 'اقرباپروری کا پرچم بردار' اور 'مووی مافیا' کہا تھا۔

سال 2017 میں کرن نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک تقریب میں کنگنا کے بارے میں بات کی۔ کرن نے کہا کہ 'جب اس نے فلم مافیا کہا تھا تو اس نے ایسا کیوں کہا ؟ وہ کیا سوچتی ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں؟ بس بیٹھے ہیں اور اسے کام نہیں دے رہے ہیں؟ کیا یہ چیز ہمیں مافیا بناتی ہے؟ نہیں ہم یہ اپنی مرضی سے کرتےہیں۔ میں یہ اس لیے کرتا ہوں کیونکہ شاید میں اس کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا'۔

اس ویڈیو میں کنگنا کے ایک کلپ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو انڈیا ٹوڈے کے ایک پروگرام کی ہے۔ جس میں کنگنا کہتی ہیں کہ ' اس نے کہا کہ میں بے روز گار ہوں اور اس سے نوکری مانگ رہی ہوں یا اس طرح کی کوئی چیز۔ میرا ٹیلنٹ دیکھو اور اپنی فلمیں دیکھو۔ مطلب کچھ بھی'۔

پچھلے کچھ سالوں میں کنگنا اور کرن نے ایک دوسرے پر کئی تبصرے کیے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایک پوڈ کاسٹ آرم چیئر ایکسپرٹ پر ڈیکس شیفرڈ کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ 'مجھے انڈسٹری میں نظر انداز کیا گیا۔ مجھے لوگوں نے کاسٹ نہیں کیا۔ میرے کچھ لوگوں کے ساتھ مسئلے تھے اور میں وہ فلم انڈسٹری کی سیاست سے تھک گئی تھی'۔ اداکارہ نے یہ کہہ کر بالی ووڈ میں ایک نیا ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ اس کے بعد کنگنا رناوت نے کئی ٹویٹ کرتے ہوئے کرن جوہر کی تنقید کی اور انہیں پرینکا چوپڑا کے بالی ووڈ چھوڑنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

مزید پڑھیں:Kangana Ranaut on KJO: کنگنا رناوت نے ایک بار پھر کرن جوہر کی تنقید کی، کہا 'انگلش نہ آنے پر میری بے عزتی کی گئی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.