25 Years of Dushman: کاجول کے کریئر کی اب تک کی سب سے زیادہ خوفناک فلم دشمن

author img

By

Published : May 29, 2023, 3:20 PM IST

فلم دشمن کاجول کے کرئیر کی اب تک کی سب سے زیادہ خوفناک فلم

کاجول نے اپنی فلم دشمن کے 25 سال مکمل ہونے کی خوشی میں فلم سے متعلق کچھ باتیں بتائیں۔ فلم نے 29 مئی کو 25 سال مکمل کرلیے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ تنوجا چندرا کی فلم ان سب سے خوفناک فلموں میں سے ایک تھی جس کے لیے انہوں نے حامی بھری تھی۔

کاجول نے اپنی فلم دشمن کو اس کی 25 ویں سالگرہ پر یاد کیا۔ اس فلم میں کاجول نے سونیا اور نینا سہگل نامی دو جڑواں لڑکیوں کا کردار ادا کیا تھا۔ ایک ٹویٹر پوسٹ میں اداکارہ نے دشمن کو ان خوفناک ترین فلموں میں سے ایک قرار دیا جس میں کام کرنے کے لیے وہ راضی ہوئی تھیں۔ کاجول کے علاوہ دشمن میں سنجے دت اور آشوتوش رانا نے بھی اداکاری کی۔25 Years of Dushman

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر فلم کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے پر اس کے بارے میں پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ 'دشمن کو 25 سال ہو گئے ہیں۔ ایسی خوفناک فلموں میں سے ایک ہے جس میں کام کرنے کے لیے میں نے ہاں کہا یا یوں کہیں کہ سب سے خوفناک فلم جو میں نے دیکھی۔ آشوتوش رانا نے اسکرین پر مجھے اتنا ڈریا اور مجھے یقین ہے کہ آپ سب لوگ بھی یہ دیکھ کر ڈریں ہوں گے۔ اور آج تک پوجا بھٹ اور تنوجا چندرا کی بہت بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے بے چین کردینے والے موضوع پر بات کرنے کے لیے مجھے راضی کیا۔ اس فلم کو دیکھ کر میں اب بھی بے چین ہوجاتی ہوں۔ کاجول نے فلم کے کچھ مناظر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

شائقین نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے فلم کو اپنی پسندیدہ فلم میں سے ایک قرار دیا۔ ایک مداح نے کہا کہ یہ واقعی آشوتوش رانا کی بہترین پرفارمنس تھی '۔ دشمن کو پوجا بھٹ اور مکیش بھٹ نے پروڈیوس کیا۔ یہ تنوجا چندرا کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم تھی اور ہالی ووڈ فلم آئی فار این آئی کا ریمیک تھ ۔کاجول کو 1999 میں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، لیکن آخر کار کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے (1998) میں اپنی اداکاری کے لیے انہیں اُس سال بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سال انہیں دو بار بہترین اداکارہ کے فلم ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اس سال آشوتوش رانا نے بہترین ولن کا ایوارڈ حاصل کیا

کاجول کو آخری بار ریوتی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سلام وینکی میں دیکھا گیا تھا۔ وہ اس سال کے آخر میں دی گڈ وائف کے ذریعہ او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ڈیبیو کریں گی۔ یہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: Kajol AI Pic: کاجول نے اپنی آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کردہ تصویر شیئر کی، پوچھا میں کس کی طرح نظر آتی ہوں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.