Kajol AI Pic: کاجول نے اپنی آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کردہ تصویر شیئر کی، پوچھا میں کس کی طرح نظر آتی ہوں

author img

By

Published : May 17, 2023, 2:42 PM IST

کاجول نے اپنی آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کردہ تصویر شیئر کی
کاجول نے اپنی آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ()

اداکارہ کاجول نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کردہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ وہ اس تصویر میں کسی کی طرح لگ رہی ہیں اور انہوں نے اب اپنے مداحوں سے اندازہ لگانے کو کہا کہ ان کی مشابہت کس سے ملتی ہے۔

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر خود کی ایک آرٹیفیشیل انٹیلیجنس سے تیار کردہ سیلفی پوسٹ کی اور مداحوں سے اندازہ لگانے کو کہا کہ وہ تصویر میں کس کی طرح نظر آرہی ہیں۔ کاجول پہلی مشہور شخصیت نہیں ہیں جنہوں نے اپنی اے آئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ بہت سے دیگر اداکاروں نے بھی آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کردہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔Kajol AI Pic

کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' اے آئی اور میں۔۔۔ کوئی اندازہ لگاسکتا ہے کہ میں کس کی طرح دکھتی ہوں( جس انسان کو میں نے ٹیگ کیا ہے وہیں اس کا جواب ہے)'۔ اداکارہ نے مداحوں کو ایک اشارہ بھی دیا ہے تاکہ وہ اس سوال کا جواب آسانی سے تلاش کرلیں۔ کاجول نے اپنی اس پوسٹ میں اپنی بیٹی نیسا دیوگن کو ٹیگ کیا ہے۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں اداکارہ سے اتفاق کیا اور کہا کہ وہ اور نیسا بالکل ایک جیسے نظر آتے ہیں۔ ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ ' نہیں آپ نیسا کی طرح نہیں، نیسا آپ کی طرح دکھتی ہیں'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' نیسا میں آپ کی جھلک ہے'۔

ایسا لگتا ہے کہ مداحوں کو ماں اور بیٹی کی اس جوڑی کے درمیان حیرت انگیز مماثلت ملی ہے۔ بہت سے لوگ کاجول کی اس بات سے متفق نظر آئے کہ وہ واقعی ان کی بیٹی جیسی نظر آتی ہیں یا ان کے مداحوں کے الفاظ میں کہیں تو نیسا ان جیسی نظر آتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکار کاجول اور اجے دیوگن نے فروری 1999 میں شادی کی۔ جوڑے کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی اور ایک بیٹا۔ بیٹی نیسا کی پیدائش 2003 میں ہوئی، جبکہ بیٹا یوگ کی پیدائش سال 2010 میں ہوئی۔ حال ہی میں نیسا نے کاجول کے ساتھ مارچ میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جس میں وہ سلور گاؤن میں ملبوس نظر آئیں۔

ستاروں سے سجے اس ایونٹ کے لیے کاجول نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ کاجول نے اس موقع کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی تھیں۔ نیسا، جس نے سنگاپور میں اسکول میں تعلیم حاصل کی ہے، اکثر ممبئی میں ستاروں سے سجی تقریبات میں خوشی کپور اور دیگر اسٹار کڈز کے ساتھ شرکت کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Nysa Devgan's Rajasthan holiday نیسا دیوگن اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے راجستھان پہنچیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.