ETV Bharat / entertainment

Code Name Tiranga Teaser OUT: کوڈ نیم ترنگا کا ٹیزر ریلیز، پرینیتی زبردست ایکشن کرتی نظر آئیں

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 1:10 PM IST

کوڈ نیم ترنگا کا ٹیزر ریلیز، پرینیتی زبردست ایکشن کرتی نظر آئیں
کوڈ نیم ترنگا کا ٹیزر ریلیز، پرینیتی زبردست ایکشن کرتی نظر آئیں

پرینیتی چوپڑا اور ہارڈی سندھو کی فلم 'کوڈ نیم ترنگا' کا ٹیزر جمعرات (22 ستمبر) کو جاری کردیا گیا ہے۔Code Name Tiranga Teaser OUT

حیدرآباد: پرینیتی چوپڑا اور ہارڈی سندھو کی فلم 'کوڈ نیم-ترنگا' کا ٹیزر جمعرات (22 ستمبر) کو جاری کیا گیا ہے۔ حال ہی میں فلم کی ریلیز کی تاریخ اور ٹائٹل کا اعلان کیا گیا تھا۔ ٹی سیریز، ریلائنس انٹرٹینمنٹ، فلم ہینگر اور فلمساز ریبھو داس گپتا کی یہ فلم 14 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔Code Name Tiranga Teaser OUT

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

فلم کی اسٹار کاسٹ

فلم میں پرینیتی چوپڑا اور ہارڈی سندھو کے ساتھ شرد کیلکر، راجیت کپور، دبیندو بھٹاچاریہ، ششیر شرما، سبیھاساچی چکرورتی اور دیشا ماری جیسے تجربہ کار اداکار بھی نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی

کوڈ نیم ترنگا ایک جاسوسی ایکشن تھرلر فلم ہے، جو ایک جاسوس کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں پرینیتی چوپڑا را کے ایجنٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو ملک کی حفاظت کے لیے کسی خطرناک مشن پر ہے اور ملک کے لیے اپنی جان کی قربانی دینا ہی اس کا واحد مقصد اور انتخاب بھی ہے۔ فلم میں پنجابی گلوکار ہارڈی سندھو بھی اپنی اداکاری کی مہارت سے ناظرین کو حیران کردیں گے۔

بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی اس فلم کے ہدایتکار ریبھو داس گپتا نے کہا کہ ' مجھے اپنی آئندہ فلم کوڈ نیم : ترنگا کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ یہ 14 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ مجھے امید ہے کہ شائقین اس ایکشن انٹرٹینر سے لطف اندوز ہوں گے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک سپاہی ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری نبھانے کے دوران اپنی زندگی کو قربان کردیتی ہے'۔

واضح رہے کہ پرینیتی اس کے علاوہ سورج برجاتیا کی آئندہ فلم 'اونچائی' میں نظر آئیں گی، جس میں امیتابھ بچن، انوپم کھیر اور بومن ایرانی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 14 نومبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ پرینیتی نے حال ہی میں یہ بھی اعلان کیا کہ وہ پوجا انٹرٹینمنٹ کے آئندہ پروجیکٹ میں ایک بار پھر اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سال 2019 کی فلم کیسری کے بعد یہ دوسرا موقع ہوگا جب پرینیتی اکشے کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کا باضابطہ طور پر ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Parineeti Chopra Next Film : پرینیتی چوپڑا کی ایکشن فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان، جانئیے کیا ہے فلم کا نام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.