ETV Bharat / entertainment

Rajinikanth Touches Yogi Feet اداکار رجنی کانت نے سی ایم یوگی کے پیر چھوئے

author img

By

Published : Aug 20, 2023, 11:26 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

سپر اسٹار رجنی کانت کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آیا ہے۔ ویڈیو میں اداکار وزیر اعلیٰ کے پیر چھوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ Super Star Rajinikanth Meets Yogi Adityanath

حیدرآباد: تامل سپر اسٹار رجنی کانت نے ہفتہ کو لکھنؤ میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ اس سے قبل گذشتہ جمعہ کو لکھنؤ میں 'جیلر' کی خصوصی اسکریننگ کی گئی، جس میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے شرکت کی۔ اس دوران رجنی کانت کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ وزیر اعلیٰ یوگی کے پیر چھوتے نظر آ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں جیلر کے لیڈ اداکار رجنی کانت کو اپنی کار سے نیچے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ لوگوں کو سلام کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی سپر اسٹار کا استقبال کرنے کے لیے دروازے پر پہنچتے ہیں۔ اس دوران رجنی کانت نے جھک کر یوگی کے پیر چھوئے۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں روکتے ہوئے اوپر اٹھایا۔ سپر اسٹار کا یہ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ متعدد صارفین نے رجنی کانت کے یوگی کے پیر چھونے پر اعتراضات کیے ہیں۔ کسی نے یوگی کے سیاست اور ان کے نظریے کی بنیاد پر رجنی کانت کے اس عمل کی مخالفت کی ہے تو کچھ لوگوں نے سی ایم یوگی کی عمر کو لے کر رجنی کاننت کے پیر چھونے پر سوال اٹھائے ہیں۔ جب کہ یوگی کے حامیوں نے اس ویڈیو کو پسند کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Jailer Collection Week 1 رجنی کانت کی فلم جیلر کی باکس آفس پر دھوم، چار سو کروڑ کا ہندسہ پار

قابل ذکر ہے کہ نیلسن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'جیلر' باکس آفس پر خوب کمائی کر رہی ہے۔ فلم 'جیلر' نے باکس آفس پر نہ صرف بھارت بلکہ بین الاقوامی بازاروں میں بھی دھوم مچا دی ہے۔ ریلیز کے 9 ویں دن 9.75 کروڑ روپے کمانے کے بعد بھارت میں 'جیلر' کا باکس آفس کلیکشن 245.6 کروڑ روپے ہو گیا ہے جب کہ دنیا بھر میں فلم کا کلیکشن 10ویں دن 500 روپے سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.